🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13885
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ: خَرَجْتُ إِلَى الْيَمَنِ فِي إِحْدَى رِحْلَتَيِ الْإِيلَافِ، فَنَزَلْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ فَرَآنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الدُّيِّوُرِ فَنَسَّبَنِي فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى بَعْضِكِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، مَا لَمْ يَكُنْ عَوْرَةً، فَفَتَحَ إِحْدَى مَنْخَرَيَّ فَنَظَرَ، ثُمَّ نَظَرَ فِي الْآخَرِ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ فِي إِحْدَى يَدَيْكَ مُلْكًا، وَفِي الْأُخْرَى نُبُوَّةً، وَإِنَّا لِنَجِدُ ذَلِكَ فِي بَنِي زُهْرَةَ فَكَيْفَ ذَلِكَ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ سَاعَةٍ؟ قُلْتُ: وَمَا السَّاعَةُ؟ قَالَ: زَوْجَةٌ، قُلْتُ: أَمَّا الْيَوْمُ فَلَا، قَالَ: فَإِذَا رَجَعْتَ فَتَزَوَّجْ فِي بَنِي زُهْرَةَ، فَرَجَعَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ فَتَزَوَّجَ هَالَةَ بِنْتَ وُهَيْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ فَوَلَدَتْ لَهُ حَمْزَةَ، وَزَوْجَ ابْنِهِ آمِنَةَ بِنْتِ وَهْبٍ، فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: نَبَحَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَى أَبِيهِ، فَوَلَدَتْ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ حَمْزَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَخَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَرْضَعَتْهُمَا ثُوَيِّبَةُ مَوْلَاةُ أَبِي لَهَبٍ وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے یہ بات بیان کی ہے: میں اپنے سالانہ دو سفروں میں سے ایک سفر میں یمن کی طرف گیا، میں ایک یہودی شخص کے ہاں ٹھہرا، وہاں کے ایک عبادت خانے کے ایک شخص نے مجھے دیکھا، اُس نے مجھ سے میرا نسب دریافت کیا، میں نے اس کے سامنے اپنا نسب بیان کیا، اس نے کہا: کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دو گے کہ میں تمہارے جسم کا جائزہ لوں؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے، جبکہ شرمگاہ کے علاوہ ہو، اس نے میرے نتھنوں میں سے ایک کھول کے دیکھا، پھر دوسرے میں دیکھا اور پھر بولا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تمہارے ایک ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور دوسرے میں نبوت ہے، لیکن ہم تو یہ چیز پاتے ہیں کہ اس کا تعلق بنو زہرہ سے بھی ہو گا، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تو میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم، تو اس نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس ساتھ ہے؟ میں نے کہا: ساتھ سے مراد کیا ہے؟ اس نے کہا: بیوی، میں نے کہا: اب تو کوئی نہیں ہے، اس نے کہا: جب تم واپس جاؤ گے، تو تم بنو زہرہ میں شادی کر لینا، جناب عبدالمطلب واپس آئے، تو انہوں نے ہالہ بنت وہیب بن عبدمناف بن زہرہ سے شادی کی، تو ان کے ہاں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے صاحبزادے (عبداللہ) کی شادی آمنہ بنت وہب کے ساتھ کی، تو قریش نے کہا: عبداللہ نے اپنے والد کا مقابلہ کیا ہے، آمنہ نے عبداللہ کے صاحبزادے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنم دیا، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رضائی بھائی بھی تھے، کیونکہ ابولہب کی کنیز ثویبہ نے اُن دونوں کو دودھ پلایا تھا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی عمر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13885]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1917»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 13885 in Urdu