الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
حدیث نمبر: 13887
وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ أُمَيَّةَ بْنَ أَبِي الصَّلْتِ كَانَ مَعَهُ بِغَزَّةَ - أَوْ قَالَ: بِإِيلِيَاءَ - فَلَمَّا قَفَلْنَا قَالَ: يَا أَبَا سُفْيَانَ أَيُّهُنَّ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ؟ قُلْتُ: إِنَّهُنَّ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: كَرِيمُ الطَّرَفَيْنِ وَيَجْتَنِبُ الْمَظَالِمَ وَالْمَحَارِمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَشَرِيفٌ مُسِنٌّ، قَالَ: السِّنُّ وَالشَّرَفُ أَزْرَيَا بِهِ، فَقُلْتُ لَهُ: كَذَبْتَ، مَا ازْدَادَ سِنًّا إِلَّا ازْدَادَ شَرَفًا، قَالَ: يَا أَبَا سُفْيَانَ، إِنَّهَا لَكَلِمَةٌ مَا سَمِعْتُهَا مِنْ أَحَدٍ يَقُولُهَا لِي مُنْذُ تَنَصَّرْتُ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ حَتَّى أُخْبِرَكَ، قُلْتُ: هَاتِ، قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَجِدُ فِي كُتُبِي نَبِيًّا يُبْعَثُ مِنْ حَرَمِنَا، فَكُنْتُ أَظُنُّ، بَلْ كُنْتُ لَا أَشُكُّ أَنِّي هُوَ، فَلَمَّا دَارَسْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ إِذَا هُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، فَنَظَرْتُ فِي بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَصْلُحُ لِهَذَا الْأَمْرِ غَيْرَ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَلَمَّا أَخْبَرَنِي بِنَسَبِهِ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ حِينَ جَاوَزَ الْأَرْبَعِينَ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: فَضَرَبَ الدَّهْرُ ضَرَبَاتِهِ وَأُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجْتُ فِي رَكْبٍ مِنْ قُرَيْشٍ أُرِيدُ الْيَمَنَ فِي تِجَارَةٍ، فَمَرَرْتُ بِأُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ فَقُلْتُ لَهُ كَالْمُسْتَهْزِئِ بِهِ: يَا أُمَيَّةُ، قَدْ خَرَجَ النَّبِيُّ الَّذِي كُنْتَ تَنْتَظِرُ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ حَقٌّ فَاتَّبِعْهُ، قُلْتُ: مَا يَمْنَعُكَ مِنَ اتِّبَاعِهِ؟ قَالَ: الِاسْتِحْيَاءُ مِنْ نَسَيَاتِ ثَقِيفٍ، إِنِّي كُنْتُ أُحَدِّثُهُمْ أَنِّي هُوَ، ثُمَّ يَرَوْنِي تَابِعًا لِغُلَامٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، ثُمَّ قَالَ أُمَيَّةُ: كَأَنِّي بِكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ إِنْ خَالَفْتَهُ قَدْ رُبِطْتَ كَمَا يُرْبَطُ الْجَدْيُ، حَتَّى يُؤْتَى بِكَ إِلَيْهِ فَيَحْكُمَ فِيكَ مَا يُرِيدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُمیہ بن ابوصلت ان کے ساتھ ”غزہ“ میں یا ”ایلیاء“ میں موجود تھا، جب ہم واپس آ رہے تھے تو اس نے کہا: اے ابوسفیان! کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ ہم اپنے ساتھیوں سے ذرا آگے بڑھ جائیں اور آپس میں بات چیت کریں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، راوی کہتے ہیں: ہم نے ایسا ہی کیا، اس نے کہا: اے ابوسفیان! ان میں سے کون عتبہ بن ربیعہ کے خاندان میں سے ہے؟ میں نے کہا: یہ (سب) لوگ عتبہ کے خاندان ہی سے تعلق رکھتے ہیں، اس نے کہا: وہ ماں باپ کی طرف سے معزز ہے، اور ظلم کرنے اور حرام کاموں کے ارتکاب سے اجتناب کرتا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: وہ معزز عمر رسیدہ فرد ہے، اس نے یہ کہا: عمر رسیدگی اور شرف اس کو حقیر کرتے ہیں، میں نے اس سے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو، جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے، آدمی کی عزت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، اس نے کہا: اے ابوسفیان! یہ ایک بات ہے، جو میں نے کسی سے سنی نہیں ہے، جب سے میں نے عیسائیت اختیار کی ہے، میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا، تم میرے بارے میں جلدبازی نہ کرو، میں تمہیں بتاتا ہوں، اس نے کہا: میں نے اپنی کتابوں میں ایک نبی کا ذکر پایا ہے، جو ہمارے حرم میں مبعوث ہو گا، تو میرا یہ گمان تھا، بلکہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ وہ نبی ”میں“ ہوؤں گا، لیکن جب میں نے اہل علم سے مذاکرات کیے، تو پتہ چلا کہ اس کا تعلق بنو عبدمناف سے ہو گا، میں نے بنو عبدمناف کا جائزہ لیا، تو مجھے ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جو اس کام کے لئے عتبہ بن ربیعہ سے زیادہ موزوں ہو، لیکن جب تم نے مجھے اس کے نسب کے بارے میں بتایا تو مجھے پتہ چل گیا کہ وہ بھی نہیں ہے، کیونکہ اس کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہو چکی ہے، اور اس پر وحی نازل نہیں ہوئی، ابوسفیان کہتے ہیں: پھر ایک زمانہ گزر گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی نازل ہوئی، میں قریش کے کچھ سواروں کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں یمن جانے کے لئے نکلا، میرا گزر امیہ بن صلت کے پاس سے ہوا، میں نے اس کا مذاق اڑانے کے طور پر اس سے کہا: اے امیہ! وہ نبی مبعوث ہو گئے ہیں، جن کا تم انتظار کر رہے تھے، اس نے کہا: وہ حق ہیں، تم ان کی پیروی کرو، میں نے کہا: تم اُن کی پیروی کیوں نہیں کرتے؟ اس نے کہا: مجھے ثقیف قبیلے کی عورتوں سے حیاء آتی ہے، میں انہیں یہ بتایا کرتا تھا کہ وہ نبی میں ہی ہوں، اور پھر وہ مجھے دیکھیں گی کہ میں بنو عبدمناف سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا پیروکار بن گیا ہوں، پھر اُمیہ نے کہا: اے ابوسفیان! تمہارے بارے میں یوں لگتا ہے کہ جیسے تم ان کی مخالفت کرو گے اور پھر تمہیں یوں باندھ دیا جائے گا، جس طرح جدی کو باندھا جاتا ہے، یہاں تک کہ تمہیں ان کے پاس لے جایا جائے گا، اور تمہارے بارے میں وہ جو چاہیں گے فیصلہ دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7262)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 13887 in Urdu