الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13942
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ، قَالَ: ادْعُ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ، فَدَعَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَطَلَعَ عَلَيْهِ سَوَادٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ. قَالَ: فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ وَيَنْتَشِرُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صُعِقَ، فَأَتَاهُ فَتَغَشَّاهُ وَجَعَلَ يَمْسَحُ الْبُزَاقَ، عَنْ شِدْقَيْهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے یہ فرمائش کی کہ آپ ان کی اصل شکل دیکھنا چاہتے ہیں، تو انہوں نے کہا: آپ اپنے پروردگار سے دعا کیجئے، تو آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی، پھر مشرق کی طرف سے سیاہی نمودار ہونا شروع ہوئی، وہ بلند ہونے لگی اور پھیلنے لگی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا، تو آپ بے ہوش ہو گئے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپ لیا اور آپ کی باچھوں سے لعاب صاف کرنے لگے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13942]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13942]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11033) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2967)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2959»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13942 in Urdu