الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَصَائِصِ .
(نبی اکرم ﷺ کے) خصائص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13983
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (نَافِلَةً لَكَ) قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ النَّافِلَةُ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ: فِي قَوْلِهِ: (وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ) وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَافِلَةً وَلَكُمْ فَضِيلَةً، وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تمہارے لئے نفل ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ خاص طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”رات کے وقت تم تہجد پڑھو! یہ تمہارے لئے نفل ہو گا۔“ انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کہ یہ نماز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی، اور تمہارے لئے فضیلت ہے۔“ امام أحمد کی بعض اسانید اور دیگر حضرات کی بعض اسانید ”حسن“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13983]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8060) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21707»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 13983 in Urdu