🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14010
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَحْتَجِمُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ اذْهَبْ بِهَذَا الدَّمِ فَأَهْرِيقَهُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ أَحَدٌ". فَلَمَّا بَرَزْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَدْتُ إِلَى الدَّمِ فَحَسَوْتُهُ، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا صَنَعْتَ يَا عَبْدَ اللَّهِ؟". قَالَ: جَعَلْتُهُ فِي مَكَانٍ ظَنَنْتُ أَنَّهُ خَافٍ عَنِ النَّاسِ قَالَ:" فَلَعَلَّكَ شَرِبْتَهُ؟". قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" وَمَنْ أَمَرَكَ أَنْ تَشْرَبَ الدَّمَ؟ وَيْلٌ لَكَ مِنَ النَّاسِ وَوَيْلٌ لِلنَّاسِ مِنْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جُنَيْدِ بْنِ الْقَاسِمِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پچھنے لگوا رہے تھے، جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا: اے عبداللہ! یہ خون لے جاؤ، اور اسے ایسی جگہ پر بہانا جہاں کوئی اسے نہ دیکھ سکے، راوی کہتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ سے اوجھل ہوا، تو میں نے اس خون کو پی لیا، جب میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عبداللہ! تم نے کیا کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اس کو ایک ایسی جگہ پر رکھ دیا ہے کہ جہاں کے بارے میں مجھے یہ گمان ہے کہ وہ لوگوں سے پوشیدہ رہے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید تم نے اُسے پی لیا ہے، انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کس نے اس بات کا حکم دیا تھا کہ تم خون کو پی لو؟ تمہارے لئے لوگوں کے حوالے سے بربادی ہو گی اور لوگوں کے لئے تمہارے حوالے سے بربادی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جنید بن قاسم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14010]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2436)، أخرجه مسند البزار برقم: 2210، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 266، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3884/1، 6453/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14010 in Urdu