الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 14011
وَعَنْ سَفِينَةَ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خُذْ هَذَا الدَّمَ فَادْفِنْهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالطَّيْرِ وَالنَّاسِ". فَتَغَيَّبْتُ فَشَرِبْتُهُ ثُمَّ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَضَحِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ الضَّحِكِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ خون لو! اور اسے اس جگہ دفن کرو کہ یہ جانوروں، پرندوں اور لوگوں سے بچا رہے، میں وہاں سے ہٹا اور میں نے اُسے پی لیا، پھر بعد میں، اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔
یہ روایت امام طبرانی نقل کی ہے، اور امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ صرف ہنسنے والے حصے کے حوالے سے نقل کیا ہے، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14011]
یہ روایت امام طبرانی نقل کی ہے، اور امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ صرف ہنسنے والے حصے کے حوالے سے نقل کیا ہے، امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14011]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2435) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6434)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14011 in Urdu