🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14014
وَعَنْ حَكِيمَةَ بِنْتِ أُمَيْمَةَ، عَنْ أُمِّهَا قَالَتْ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدَحٌ مِنْ عِيدَانٍ يَبُولُ فِيهِ وَيَضَعُهُ تَحْتَ سَرِيرِهِ، فَقَامَ فَطَلَبَهُ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَسَأَلَ فَقَالَ:" أَيْنَ الْقَدَحُ؟". قَالُوا: شَرِبَتْهُ بَرَّةُ - خَادِمُ أُمِّ سَلَمَةَ الَّتِي قَدِمَتْ مَعَهَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدِ احْتَظَرْتِ مِنَ النَّارِ بِحِظَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَحَكِيمَةَ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدہ حکیمہ بنت امیمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا لکڑی سے بنا ہوا ایک پیالہ تھا، جس میں آپ پیشاب کرتے تھے، آپ وہ برتن اپنے پلنگ کے نیچے رکھتے تھے، ایک دن آپ اٹھے آپ نے اسے تلاش کیا، تو وہ آپ کو نہیں ملا، آپ نے اس کے بارے میں دریافت کیا اور فرمایا: وہ پیالہ کہاں ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی وہ خادمہ جس کا نام برہ ہے، اور جو حبشہ کی سرزمین سے ان کے ساتھ آئی تھی، اُس نے اس کو پی لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے جہنم سے بچاؤ کے لئے مضبوط رکاوٹ حاصل کر لی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے، اور سیدہ حکیمہ رضی اللہ عنہا کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14014 in Urdu