🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14015
وَعَنْ أُمِّ أَيْمَنَ قَالَتْ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ اللَّيْلِ إِلَى فَخَّارَةٍ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ فَبَالَ فِيهَا، فَقُمْتُ مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا عَطْشَانَةٌ، فَشَرِبْتُ مَا فِيهَا، وَأَنَا لَا أَشْعُرُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أُمَّ أَيْمَنَ قُومِي فَأَهْرِيقِي مَا فِي تِلْكَ الْفَخَّارَةِ". قَالَتْ: قَدْ وَاللَّهِ شَرِبْتُ مَا فِيهَا. فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ثُمَّ قَالَ:" أَمَا إِنَّكِ لَا تَتَّجِعِينَ بَطْنَكِ أَبَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت اُٹھ کر گھر کے کونے میں موجود برتن کی طرف گئے اور اس میں پیشاب کیا، میں رات کے وقت اٹھی مجھے پیاس محسوس ہوئی، میں نے اس برتن میں جو موجود تھا، اُسے پی لیا، مجھے پتہ نہیں تھا، جب صبح ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام ایمن اُٹھو اور اس برتن میں جو موجود ہے، اُسے بہا دو، میں نے کہا: اللہ کی قسم! اس میں جو موجود تھا، اُسے میں نے پی لیا ہے، سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، پھر آپ نے فرمایا: اب تمہارے پیٹ میں کبھی درد نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14015]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (89/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14015 in Urdu