الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 14016
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي مِرْدَاسٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِطَهُورٍ فَغَمَسَ يَدَهُ فَتَوَضَّأَ، فَتَتَبَّعْنَاهُ فَحَسَوْنَاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكُمْ عَلَى مَا فَعَلْتُمْ؟". قُلْنَا: حُبُّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ قَالَ:" فَإِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ يُحِبَّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ، وَاصْدُقُوا إِذَا حُدِّثْتُمْ، وَأَحْسِنُوا جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن حارث بن ابومرداس سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لئے پانی منگوایا، آپ نے اپنا دست مبارک اس میں ڈال کر اس سے وضو کیا، ہم اس پانی کے پیچھے رہے، اور اسے لے کر پیتے رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے یہ جو کیا ہے، تو ایسا کیوں کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول سے محبت کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم یہ بات پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول بھی تم سے محبت کریں، تو تم امانت کو ادا کرو، جب تمہیں امین بنایا گیا ہو اور جب تم بات کرو، تو سچی کرو اور جو شخص تمہارے پڑوس میں ہو، اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14016]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14016]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6513»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14016 in Urdu