الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14020
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَلِيًّا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صِفْهُ لَنَا. قَالَ: كَانَ لَيْسَ بِالذَّاهِبِ طُولًا، فَوْقَ الرَّبْعَةِ إِذَا جَاءَ مَعَ الْقَوْمِ غَمَرَهُمْ، أَبْيَضَ شَدِيدَ الْوَضَحِ، ضَخْمَ الْهَامَةِ، أَغَرَّ أَبْلَجَ أَهْدَبَ الْأَشْفَارِ، شَثْنَ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِذَا مَشَى يَتَقَلَّعُ كَأَنَّمَا يَنْحَدِرُ فِي صَبَبٍ، كَأَنَّ الْعَرَقَ فِي وَجْهِهِ اللُّؤْلُؤُ لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأُمِّي وَأَبِي. قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ حَدِيثٌ طَوِيلٌ وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَالْآخَرُ مِنْ رِوَايَةِ يُوسُفَ بْنِ مَازِنٍ، عَنْ عَلِيٍّ وَأَظُنُّهُ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيًّا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یوسف بن مازن بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: اے امیر المؤمنین! آپ ہمارے سامنے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کیجئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ لمبے تڑنگے نہیں تھے، آپ درمیانہ قد سے ذرا بڑے تھے، جب لوگوں کے ساتھ آتے تھے، تو ان سے نمایاں محسوس ہوتے تھے، سفید رنگ کے مالک تھے، چمکدار رنگ کے مالک تھے، آپ کا سر بڑا تھا، آپ کی رنگت روشن اور چمکدار تھی، پلکیں لمبی تھیں، آپ کی ہتھیلیاں اور پاؤں پُر گوشت تھے، جب آپ چلتے تھے تو پاؤں جما کر رکھتے تھے اور تیزی سے چلتے تھے، یوں جیسے بلندی سے نیچے کی طرف آ رہے ہوں اور آپ کے چہرے پر پسینہ یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے موتی ہوں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی شخص نہیں دیکھا، میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کی نقل کردہ حدیث امام ترمذی نے نقل کی ہے، جو ایک طویل حدیث ہے، لیکن اس روایت میں کچھ اضافہ ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اور دوسری سند یوسف بن مازن کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ ہے، جبکہ میرا یہ خیال ہے کہ یوسف بن مازن نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14020]
یہ روایت عبداللہ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اور دوسری سند یوسف بن مازن کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ ہے، جبکہ میرا یہ خیال ہے کہ یوسف بن مازن نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14020]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1302، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4250»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14020 in Urdu