🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14041
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ - يَعْنِي عَمْرَو بْنَ أَخْطَبَ - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا زَيْدٍ، ادْنُ مِنِّي وَامْسَحْ ظَهْرِي". وَكَشَفَ ظَهْرَهُ فَمَسَحْتُ ظَهْرَهُ، وَجَعَلْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ قَالَ: فَغَمَزْتُهَا فَقِيلَ: وَمَا الْخَاتَمُ؟ قَالَ: شَعْرٌ مُجْتَمِعٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: رَأَيْتُ الْخَاتَمَ عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَكَذَا بِظَهْرِهِ كَأَنَّهُ يَخْتِمُ. وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوزید! میرے قریب ہو جاؤ، اور میری پشت پر ہاتھ پھیرو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت سے کپڑا ہٹایا، میں نے آپ کی پشت پر ہاتھ پھیرا، تو میں نے مہر نبوت پر اپنی انگلیاں رکھیں۔ راوی کہتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: مہر نبوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کچھ بال تھے جو اکٹھے تھے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر مہر نبوت دیکھی، جو آپ کی پشت پر اس طرح تھی کہ جیسے وہاں مہر لگائی گئی ہو۔“ اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14041]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6846) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (77/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14041 in Urdu