🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14042
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَانَ يَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَاطَبَهُ يَهُودِيٌّ فَسَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ مَنْكِبَيْهِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ أَنْ يُرَى الْخَاتَمُ فَسَوَّيْتُهُ عَلَيْهِ فَقَالَ:" مَنْ فَعَلَ هَذَا؟". قُلْتُ: أَنَا قَالَ:" تَحَوُّلْ إِلَيَّ". فَجَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي فَأَمَرَّهَا عَلَى وَجْهِي وَصَدْرِي وَقَالَ:" إِذَا أَتَانَا شَيْءٌ فَائْتِنِي". فَأَتَيْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِجَذَعَةٍ وَكَانَ الْخَاتَمُ عَلَى طَرَفِ كَتِفِهِ الْأَيْسَرِ كَأَنَّهُ رُكْبَةُ عَنْزٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عباد بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ ایک یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، اس دوران آپ کے کندھے سے چادر گر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ آپ کی مہر نبوت دکھائی دے، میں نے آپ کی چادر درست کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ایسا کس نے کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے سامنے آؤ! تو میں آپ کے سامنے آ کے بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور اسے میرے چہرے اور سینے تک پھیرا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب ہمارے پاس کوئی چیز آئے گی، تو تم میرے پاس آنا، جب میں آپ کے پاس آیا، تو آپ نے مجھے ایک جذعہ (چار سال کا ہو کر پانچویں سال میں داخل ہونے والا اونٹ) دینے کا حکم دیا، وہ مہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے کی طرف تھی، یوں لگتا تھا، جیسے وہ کسی بکری کے بچہ کا گھٹنا ہو (یعنی وہ چند بال تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14042]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14042 in Urdu