🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ رَدِّهِ الْبَصَرَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کا بینائی واپس لوٹا دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14098
عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْسٌ فَدَفَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيَّ يَوْمَ أُحُدٍ فَرَمَيْتُ بِهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى انْدَقَّتْ سِنَّتُهَا وَلَمْ أَزُلْ عَنْ مَقَامِي نُصْبَ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَلْقَى السِّهَامَ بِوَجْهِي، كُلَّمَا مَالَ سَهْمٌ مِنْهَا إِلَى وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَيَّلْتُ وَجْهِي وَرَأْسِي لِأَقِيَ وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَا رَمْيٍ أَرْمِيهِ، فَكَانَ آخِرُهَا سَهْمًا نَدَرَتْ مِنْهُ حَدَقَتِي عَلَى خَدِّي وَافْتَرَقَ الْجَمْعُ، فَأَخَذْتُ حَدَقَتِي بِكَفِّي فَسَعَيْتُ بِهَا فِي كَفِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَمَعَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ قَتَادَةَ قَدْ أَوْجَهَ نَبِيَّكَ بِوَجْهِهِ، فَاجْعَلْهَا أَحْسَنَ عَيْنَيْهِ وَأَحَدِّهِمَا نَظَرًا". فَكَانَتْ أَحْسَنَ عَيْنَيْهِ وَأَحَدِّهِمَا نَظَرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّهُ أُصِيبَتْ عَيْنُهُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَسَالَتْ حَدَقَتُهُ عَلَى وَجْنَتِهِ، فَأَرَادُوا أَنْ يَقْطَعُوهَا، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا". فَدَعَا بِهِ فَغَمَزَ حَدَقَتَهُ بِرَاحَتِهِ، فَكَانَ لَا يَدْرِي أَيُّ عَيْنَيْهِ أُصِيبَتْ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کمان تحفے کے طور پر دی گئی، غزوہ احد کے موقع پر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیدی، میں اس کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو کر تیر اندازی کرتا رہا، یہاں تک کہ اس کے دونوں کنارے گھس گئے، اور میں اپنی جگہ پر کھڑا رہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جما رہا، میں آنے والے تیروں کا خود سامنا کرتا تھا، جب ان میں سے کوئی تیر دائیں بائیں ہوتا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے لگتا تھا، تو میں چہرے اور سر کو اس طرح کر دیتا تھا، تاکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو بچا لوں، اس دوران میں تیر نہیں مار رہا تھا، ان میں سے جو آخری تیر تھا، وہ مجھے لگا اور میرا ڈھیلا نکل کر رخسار پر آ گیا، میں نے اپنا ڈھیلا پکڑا اور اسے لے کر دوڑتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملاحظہ کیا، تو آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“”“”اے اللہ! قتادہ نے اپنے چہرے کے ذریعے تیرے نبی کو بچایا ہے، تو اس آنکھ کو اس کی دونوں آنکھوں میں سے زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی بنا دے۔“ راوی کہتے ہیں: وہ آنکھ ان کی دونوں آنکھوں میں سے زیادہ خوبصورت اور زیادہ تیز نظر والی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا قتاده بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر ان کی آنکھ زخمی ہو گئی اور ان کا ڈھیلا نکل کر رخسار پر آ گیا، لوگوں نے اسے کاٹنے کا ارادہ کیا، لوگوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! پھر آپ نے نہیں بلایا اور اپنے ہاتھ کے ذریعے ان کے ڈھیلے کو واپس رکھا، تو یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ ان کی کون سی آنکھ زخمی ہوئی تھی؟ امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، اور امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14098]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1549) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14098 in Urdu