🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1410
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ أَبُو ذَرٍّ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ بِالْمَدِينَةِ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ"، فَسَكَتَ، فَرَدَّدَهَا عَلَيْهِ فَسَكَتَ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ!". قَالَ: إِنِّي جَنُبْتُ، فَدَعَا لَهُ الْجَارِيَةَ بِمَاءٍ فَجَاءَتْ بِهِ، فَاسْتَتَرَ بِرَاحِلَتِهِ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُجْزِئُكَ الصَّعِيدُ وَلَوْ لَمْ تَجِدِ الْمَاءَ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ جِلْدَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں اپنی بکریوں میں تھے، جب وہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوذر! وہ خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ بلایا، تو وہ خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! تمہاری ماں تمہیں روئے، انہوں نے عرض کی: میں جنبی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز کو ان کے لیے پانی لانے کا حکم دیا، وہ پانی لے کر آئی، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری کی اوٹ میں غسل کیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: مٹی تمہارے لیے کفایت کر جائے گی، خواہ تمہیں بیس سال تک پانی نہ ملے اور جب تمہیں پانی مل جائے، تو اسے اپنی جلد سے مس کر لینا (یعنی اس کے ساتھ غسل کر لینا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1410]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1355»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1410 in Urdu