🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1411
وَعَنِ الْأَسْلَعِ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: كُنْتُ أُرَحِّلُ نَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، وَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرِّحْلَةَ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُرَحِّلَ نَاقَتَهُ وَأَنَا جُنُبٌ، وَخَشِيتُ أَنْ أَغْتَسِلَ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ فَأَمُوتَ أَوْ أَمْرَضَ، فَأَمَرْتُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَرَحَّلَهَا، وَوَضَعْتُ أَحْجَارًا فَأَسْخَنْتُ بِهَا مَاءً، فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ لَحِقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" يَا أَسْلَعُ، مَا لِي أَرَى رَاحِلَتَكَ تَغَيَّرَتْ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أُرَحِّلْهَا، رَحَّلَهَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ. قَالَ:" وَلِمَ؟" قُلْتُ: إِنِّي أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، فَخَشِيتُ الْقُرَّ عَلَى نَفْسِي فَأَمَرْتُهُ أَنْ يُرَحِّلَهَا، وَوَضَعْتُ أَحْجَارًا، فَأَسْخَنْتُ بِهَا مَاءً فَاغْتَسَلْتُ بِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى) إِلَى (إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ ذُرَيْقٍ. قَالَ بَعْضُهُمْ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ.
سیدنا اسلع بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی پر رکھنے کے لیے پالان تیار کیا کرتا تھا، ایک سرد رات میں مجھے جنابت لاحق ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کا ارادہ کیا، تو مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں آپ کی اونٹنی کا پالان تیار کروں، جبکہ میں جنابت کی حالت میں ہوؤں، مجھے یہ بھی اندیشہ ہوا، کہ اگر میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ غسل کر لیتا ہوں، تو میں مر جاؤں گا، یا بیمار ہو جاؤں گا، میں نے انصار سے تعلق رکھنے والے، ایک شخص کو یہ ہدایت کی، تو اُس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پالان تیار کر دیا، میں نے پتھر رکھے، اُن کے ذریعے پانی گرم کیا، غسل کیا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے ساتھ آ کر مل گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اسلع کیا وجہ ہے؟ مجھے تمہارا تیار کیا ہوا پالان کچھ مختلف لگ رہا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے تیار نہیں کیا ہے، انصار سے تعلق رکھنے والے، ایک شخص نے اسے تیار کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ میں نے عرض کی: مجھے جنابت لاحق ہو گئی تھی، مجھے اپنی ذات کے بارے میں اندیشہ ہوا، تو میں نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ پالان تیار کر دے، پھر میں نے پتھر رکھ کر پانی گرم کیا اور اس کے ذریعہ غسل کیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ”اے ایمان والو! جب تم نشے کی حالت میں ہو، تو نماز کے قریب نہ جاؤ!“۔۔۔۔۔۔۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن ذریق ہے، بعض حضرات نے یہ کہا: ہے: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1411]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 877، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1430»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1411 in Urdu