🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14111
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: صَنَعْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ طَعَامًا قَدْرَ مَا يَكْفِيهِمَا، فَأَتَيْتُهُمَا بِهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي ثَلَاثِينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". فَشَقَّ عَلَيَّ ذَلِكَ وَقُلْتُ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ أَزِيدُهُ. فَكَأَنِّي تَغَفَّلْتُ فَقَالَ:" اذْهَبْ فَائْتِنِي بِثَلَاثِينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". فَدَعَوْتُهُمْ فَجَاءُوا فَقَالَ:" اطْعَمُوا". فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا، ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي سِتِّينَ مِنْ أَشْرَافِ الْأَنْصَارِ". قَالَ أَبُو أَيُّوبَ: وَاللَّهِ لَأَنَا بِالسِّتِّينَ أَجْوَدُ مِنِّي بِالثَّلَاثِينَ. قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَقَّفُوا". فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَادْعُ لِي تِسْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ". فَلَأَنَا أَجْوَدُ بِالتِّسْعِينَ وَالسِّتِّينَ مِنِّي بِالثَّلَاثِينَ. قَالَ: فَدَعَوْتُهُمْ فَأَكَلُوا حَتَّى صَدَرُوا ثُمَّ شَهِدُوا أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَايَعُوهُ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجُوا. فَأَكَلَ مِنْ طَعَامِي ذَلِكَ مِائَةٌ وَثَمَانُونَ رَجُلًا كُلُّهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے اتنا کھانا تیار کیا، جو ان دونوں کو کافی ہو جاتا، میں ان دونوں حضرات کے پاس اُسے لے کر آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم جاؤ اور انصار کے معززین میں سے تیس افراد کو میرے پاس لے کر آؤ! مجھ پر یہ بات گراں گزری، میں نے عرض کی: میرے پاس اس سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے، میں نے اس بارے میں عدم توجہ کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! اور میرے پاس انصار کے معززین میں سے تیس افراد کو لے کر آؤ، میں ان حضرات کو بلا کے لایا، وہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کھانا کھاؤ! ان لوگوں نے کھانا کھا لیا، یہاں تک کہ وہ چلے گئے، انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر انہوں نے جانے سے پہلے آپ کی بیعت کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور انصار کے معززین میں سے میرے پاس ساٹھ افراد کو بلا کے لاؤ! سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! تیس کے مقابلے میں ساٹھ کو بلانے کے لئے میں زیادہ آمادہ تھا، بہرحال میں انہیں بلا کے لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ٹھہر جاؤ! پھر ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ جب وہ واپس جانے لگے، تو انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، انہوں نے جانے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت بھی کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور میرے پاس نوے انصار کو بلا کے لاؤ! راوی کہتے ہیں: تیس کے مقابلے میں نوے اور ساٹھ کو بلانے کے لئے میں زیادہ آمادہ تھا، میں نے انہیں بلایا، انہوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ فارغ ہو گئے، پھر انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، پھر انہوں نے جانے سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ راوی کہتے ہیں: تو ایک سو اسّی افراد نے میرا کھانا کھایا، اُن سب کا تعلق انصار سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14111]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4090)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14111 in Urdu