🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14112
وَعَنْ أَبِي حُبَيْشٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تِهَامَةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِفُسْطَاطٍ جَاءَهُ الصَّحَابَةُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَهَدَنَا الْجُوعُ فَائْذَنْ لَنَا فِي الظَّهْرِ نَأْكُلُهُ. قَالَ:" نَعَمْ". فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَاذَا صَنَعْتَ؟ أَمَرْتَ النَّاسَ أَنْ يَنْحَرُوا الظَّهْرَ فَعَلَى مَا يَرْكَبُونَ؟ قَالَ:" فَمَا تَرَى يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟". قَالَ: أَرَى أَنْ تَأْمُرَهُمْ أَنْ يَأْتُوا بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ فَتَجْمَعَهُ فِي تَوْرٍ، ثُمَّ تَدْعُو اللَّهَ لَهُمْ. فَأَمَرَهُمْ، فَجَعَلُوا فَضْلَ أَزْوَادِهِمْ فِي ثَوْبٍ ثُمَّ دَعَا لَهُمْ. ثُمَّ قَالَ:" ائْتُوا بِأَوْعِيَتِكُمْ". فَمَلَأَ كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ وِعَاءَهُ. ثُمَّ أَمَرَ بِالرَّحِيلِ، فَلَمَّا جَاوَزَ وَانْتَظَرُوا فَنَزَلُوا، فَنَزَلَ وَنَزَلُوا مَعَهُ، فَشَرِبَ مِنْ مَاءِ السَّمَاءِ، فَجَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ فَجَلَسَ اثْنَانِ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَهَبَ الْآخَرُ مُعْرِضًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ النَّفَرِ الثَّلَاثَةِ؟ أَمَّا وَاحِدٌ فَاسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ فَاسْتَحْيَا اللَّهُ مِنْهُ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَقْبَلَ تَائِبًا فَتَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَأَعْرَضَ فَأَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ فَقَالَ:" مَا تَرَى يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟". قَالَ: أَرَى أَنْ تَأْمُرَهُمْ وَأَنْتَ أَفْضَلُ رَأْيًا. وَزَادَ أَيْضًا: وَنَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلُوا مَعَهُ، وَشَرِبُوا مِنَ الْمَاءِ هُمْ وَالْكُرَاعُ، ثُمَّ خَطَبَهُمْ فِي ثَلَاثَةِ نَفَرٍ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحبیش غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ غزوہ تہامہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ جب ہم لوگ عسفان کے مقام پر پہنچے، تو صحابہ کرام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں بھوک کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے، آپ ہمیں سواریوں کے بارے میں اجازت دیجئے کہ ہم انہیں (ذبح کر کے، ان کا گوشت) کھا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ نے لوگوں کو یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ سواریاں ذبح کر لیں؟ تو پھر وہ سواری کس پر کریں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن خطاب! پھر تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کریں کہ اُن کے پاس زاد سفر میں سے جو کچھ بچا ہوا ہے، وہ لے آئیں، پھر آپ اسے ایک کپڑے میں جمع کر کے اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کریں (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا، انہوں نے بچا ہوا زاد سفر ایک کپڑے میں ڈالا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے دعا کی، پھر آپ نے فرمایا: اپنے برتن لے آؤ! تو ان میں سے ہر ایک فرد نے اپنا برتن بھر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کا حکم دیا، جب وہ لوگ آگے گئے، تو بارش شروع ہو گئی، ان لوگوں نے پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا، آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا، لوگوں نے آسمان سے نازل ہونے والا پانی پیا، پھر تین افراد آئے، دو افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھ گئے، اور تیسرا فرد منہ پھیر کے چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ان تین افراد کے بارے میں بتاؤں؟ ان میں سے ایک شخص نے اللہ تعالیٰ سے حیاء کی، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی حیاء کو قبول کیا، ان میں سے دوسرا شخص توبہ کرنے والے کے طور پر آیا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ کو قبول کیا، اور تیسرا شخص، اُس نے منہ پھیر لیا، تو اللہ تعالیٰ نے بھی اس سے اعراض کیا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اے ابن خطاب! تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا یہ خیال ہے کہ آپ لوگوں کو یہ ہدایت کر دیں، ویسے آپ کی رائے بہتر ہے۔“ اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ بھی زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا اور آپ کے ساتھ لوگوں نے بھی پڑاؤ کیا اور لوگوں نے اور ان کے گھوڑوں نے پانی پیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے تین افراد کا ذکر کیا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14112]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2419)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3552»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14112 in Urdu