الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14114
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْبَعِمِائَةٍ مِنْ مُزَيْنَةَ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَمْرِهِ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَنَا طَعَامٌ نَتَزَوَّدُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" زَوِّدْهُمْ". فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا فَاضِلَةً مِنْ تَمْرٍ، وَمَا أَرَاهُ يُغْنِي عَنْهُمْ شَيْئًا. قَالَ:" انْطَلِقْ فَزَوِّدْهُمْ". فَانْطَلَقَ بِنَا إِلَى عِلِّيَّةٍ، فَإِذَا فِيهَا تَمْرٌ مِثْلَ الْبَكْرِ الْأَوْرَقِ. فَقَالَ: خُذُوا، فَأَخَذَ الْقَوْمُ حَاجَتَهُمْ، قَالَ: وَكُنْتُ مِنْ آخِرِ الْقَوْمِ، قَالَ: فَالْتَفَتُّ وَمَا أَفْقِدُ مَوْضِعَ تَمْرَةٍ، وَقَدِ احْتَمَلَ مِنْهُ أَرْبَعُمِائَةَ رَجُلٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مزینہ قبیلے کے چار سو افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے بارے میں ہدایت کی، تو حاضرین میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس اتنا اناج نہیں ہے کہ ہم انہیں زاد راہ کے طور پر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم انہیں زادراہ کے لئے دو! انہوں نے عرض کی: میرے پاس تو صرف بچی ہوئی کھجوریں ہیں، اور میرے خیال میں وہ ان کے کام نہیں آ سکیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور انہیں دو! تو وہ ہمیں ساتھ لے کر ایک بالاخانہ کی طرف گئے، وہاں اتنی کھجوریں تھیں، جتنا جوان خاکستری اونٹ ہوتا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ لے لو! تو تمام لوگوں نے اپنی اپنی ضرورت کے مطابق لینا شروع کیا، میں لینے والوں میں آخری فرد تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے غور کیا تو مجھے کھجوروں کی جگہ پر کوئی چیز کم محسوس نہیں ہوئی، حالانکہ وہاں سے چار سو افراد نے کھجوریں لی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14114]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14114]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14114 in Urdu