الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14113
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْعَدُوَّ قَدْ حَضَرَ وَهُمْ شِبَاعٌ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَلَا نَنْحَرُ نَوَاضِحَنَا فَنُطْعِمُهَا النَّاسَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَانَ عِنْدَهُ فَضْلُ طَعَامٍ فَلْيَجِئْ بِهِ". فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْمُدِّ وَالصَّاعِ وَأَكْثَرَ وَأَقَلَّ، فَكَانَ جَمِيعُ مَا فِي الْجَيْشِ بِضْعَةً وَعِشْرِينَ صَاعًا، فَجَلَسَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جَنْبِهِ وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذُوا وَلَا تَنْتَهِبُوا". فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْخُذُ فِي جِرَابِهِ وَفِي غِرَارَتِهِ، وَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْبُطُ كُمَّ قَمِيصِهِ فَيَمْلَأَهُ، فَفَرَغُوا وَالطَّعَامُ كَمَا هُوَ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، لَا يَأْتِي بِهَا عَبْدٌ مُحِقٌّ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ حَرَّ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي عَمْرَةَ فِي الْإِيمَانِ فِي أَوَّلِ بَابٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لے رہے تھے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! دشمن قریب آ چکا ہے، وہ لوگ سیر ہوں گے اور ہم لوگ بھوکے ہوں گے، انصار نے کہا: کیا ہم اپنی اونٹنیوں کو ذبح نہ کر لیں؟ اس طرح ہم لوگوں کو کھانا کھلا دیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے پاس اضافی کھانا موجود ہو، وہ اسے لے آئے، تو کوئی شخص ایک مد لے آیا، کوئی ایک صاع لے آیا، کوئی اس سے زیادہ، یا اس سے کم لے کے آیا، لشکر میں جو کچھ بھی تھا، وہ سارا ملا کے بیس صاع سے کچھ زیادہ بنا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ایک طرف بیٹھ گئے، آپ نے برکت کی دعا کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ لینا شروع کرو! لیکن لوٹ مار نہ کرنا، تو کوئی شخص اپنے تھیلے میں بھر لیتا تھا، کوئی شخص برتن میں بھر لیتا تھا، یہاں تک کہ ان لوگوں نے وہ سامان اپنے برتنوں میں ڈال لیا، یہاں تک کہ ایک شخص نے اپنی قمیص کی آستین کو باندھا اور اسے بھر لیا، جب وہ لوگ یہ لے کر فارغ ہوئے، تو وہ کھانا اُسی طرح تھا، جیسے پہلے تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے، اور میں اللہ کا رسول ہوں، جو بھی بندہ اس کلمے کے ہمراہ آئے گا، جبکہ وہ اس پر حقیقی طور پر ایمان رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی گرمی سے بچا لے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ عمری ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، پہلے باب میں، سیدنا ابوعمرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14113]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ عمری ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الایمان میں، پہلے باب میں، سیدنا ابوعمرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14113]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (230)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4313، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3626، 6501/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14113 in Urdu