الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14121
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَى أَبُو طَلْحَةَ أُمَّ سُلَيْمٍ أُمَّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَأَبُو طَلْحَةَ رَابُّهُ فَقَالَ: عِنْدَكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ شَيْءٌ؟ فَإِنِّي مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُقْرِئُ أَصْحَابَ الصُّفَّةِ سُورَةَ النِّسَاءِ، وَقَدْ رَبَطَ عَلَى بَطْنِهِ حَجَرًا مِنَ الْجُوعِ! فَقَالَتْ: عِنْدِي شَيْءٌ مِنْ شَعِيرٍ فَطَحَنَتْهُ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَانْطَلَقُوا يَوْمَئِذٍ وَهُمْ ثَمَانُونَ رَجُلًا، فَأَمْسَكَ بِيَدِي، فَلَمَّا دَنَوْتُ مِنَ الدَّارِ نَزَعْتُ يَدِي مِنْ يَدِهِ، فَجَعَلَ أَبُو طَلْحَةَ يَطْلُبُنِي فِي الدَّارِ وَيَرْمِينِي بِالْحِجَارَةِ وَيَقُولُ: فَضَحْتَنِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ إِنَّهُ خَرَجَ إِلَيْهِ فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ فَأَمَرَهُمْ فَجَلَسُوا ثُمَّ دَخَلَ، فَأَتَيْنَاهُ بِالْقُرْصِ فَقَالَ:" هَلْ مِنْ أُدْمٍ؟". فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ كَانَ عِنْدَنَا نِحْيٌ قَدْ عَصَرْتُهُ أَنَا وَأَبُو طَلْحَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلُمُّوا فَإِنَّ عَصْرَ الثَّلَاثَةِ أَبْلَغُ مِنْ عَصْرِ الِاثْنَيْنِ". فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَصَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمَا بِيَدِهِ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ:" ادْعُوَا لِي عَشَرَةً". فَأَكَلُوا حَتَّى تَجَشَّئُوا شِبَعًا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، جو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے سوتیلے والد تھے، انہوں نے کہا: اے ام سلیم! کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تھا، آپ اصحاب صفہ کو سورت نساء کی تعلیم دے رہے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھا ہوا تھا، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میرے پاس تھوڑے سے جو ہیں، میں انہیں پیس لیتی ہوں، راوی کہتے ہیں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: تو وہ لوگ اس وقت روانہ ہوئے، ان کی تعداد اسّی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، جب میں گھر کے قریب ہوا، تو میں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھڑایا، گھر میں سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ میرے پیچھے آنے لگے، وہ مجھے پتھر مار رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: تم اللہ کے رسول کے سامنے مجھے شرمندہ کروا دو گے، پھر وہ نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گئے اور آپ کو صورت حال کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ بیٹھ جائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے، ہم روٹی کے ٹکڑے آپ کے پاس لے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا سالن ہے؟ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ ہمارے پاس ایک برتن ہے، جس میں سے میں اور سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نچوڑ چکے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہی لے کر آؤ! اگر تین افراد نچوڑ لیں، تو وہ دو کے نچوڑنے کے مقابلے میں زیادہ بلیغ ہوتا ہے، وہ ان کے پاس اس برتن کو لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے نچوڑا، اور پھر اس میں برکت کی دعا کی، پھر آپ نے فرمایا: دس افراد کو میرے پاس بلا کے لاؤ! تو ان لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو کر ڈکار لینے لگے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو صیح میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14121]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3129، 8760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14121 in Urdu