🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14122
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: صَنَعَتْ أُمِّي طَعَامًا وَقَالَتِ: اذْهَبْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَادْعُهُ. فَجِئْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَرْتُهُ فَقُلْتُ: إِنَّ أُمِّي قَدْ صَنَعَتْ شَيْئًا. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا". فَقَامَ مَعَهُ خَمْسُونَ رَجُلًا، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدْخِلْ عَشَرَةً عَشَرَةً". فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ نَحْوُ مَا كَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے کھانا تیار کیا، انہوں نے مجھ سے کہا: تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جاؤ اور انہیں بلا لاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے آپ کے ساتھ سرگوشی میں بات جیت کی، میں عرض کی: میری والدہ نے کچھ تیار کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اٹھو، تو آپ کے ساتھ پچاس افراد اٹھ کھڑے ہوئے، وہ دروازے پر بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس دس افراد کو اندر آنے کے لئے کہو، وہ لوگ کھانا کھاتے رہے اور سیر ہوتے رہے، پھر بھی کھانا اتنا بچ گیا، جتنا پہلے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14122]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14122 in Urdu