الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14126
وَعَنْ أُمِّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَتْ: كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَجَمَعْتُ مِنْ سَمْنِهَا فِي عُكَّةٍ فَمَلَأْتُ الْعُكَّةَ، ثُمَّ بَعَثْتُ بِهَا مَعَ رَبِيبَةٍ فَقُلْتُ: يَا رَبِيبَةُ، أَبْلِغِي هَذِهِ الْعُكَّةَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتَدِمُ بِهَا. فَانْطَلَقَتْ رَبِيبَةُ حَتَّى أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُكَّةُ سَمْنٍ بَعَثَتْ بِهَا إِلَيْكَ أُمُّ سُلَيْمٍ. فَقَالَ:" فَرِّغُوا لَهَا عُكَّتَهَا". فَفُرِّغَتِ الْعُكَّةُ، فَدُفِعَتْ إِلَيْهَا، فَانْطَلَقْتُ، فَجَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ فَرَأَتِ الْعُكَّةَ مُمْتَلِئَةً تَقْطُرُ، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَبِيبَةُ، أَلَيْسَ قَدْ أَمَرْتُكِ أَنْ تَنْطَلِقِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: قَدْ فَعَلْتُ فَإِنْ لَمْ تُصَدِّقِينِي فَانْطَلِقِي فَسَلِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَانْطَلَقَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَمَعَهَا رَبِيبَةُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي بَعَثْتُ إِلَيْكَ مَعَهَا بِعُكَّةٍ فِيهَا سَمْنٌ. فَقَالَ:" قَدْ فَعَلَتْ، قَدْ جَاءَتْ بِهَا". فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ إِنَّهَا لَمُمْتَلِئَةٌ تَقْطُرُ سَمْنًا. قَالَ: فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَعْجَبِينَ إِنْ كَانَ اللَّهُ أَطْعَمَكِ كَمَا أَطْعَمْتِ نَبِيَّهُ؟ كُلِي وَأَطْعِمِي". قَالَتْ: فَجِئْتُ الْبَيْتَ فَقَسَّمْتُ فِي قَعْبٍ لَنَا كَذَا وَكَذَا، وَتَرَكْتُ فِيهَا مَا ائْتَدَمْنَا بِهِ شَهْرًا أَوْ شَهْرَيْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: زَيْنَبُ بَدَلَ رَبِيبَةَ. وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ التَّرْجَمِيُّ وَهُوَ الْيَشْكُرِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیده ام انس بن مالک رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہماری ایک بکری تھی، میں نے اس کے گھی کو کپی میں اکٹھا کیا اور اسے بھر دیا، پھر میں نے ربیبہ کے ہاتھ وہ بھجوایا، میں نے کہا: اے ربیبہ اس برتن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دو تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس گھی کو سالن کے طور پر استعمال کریں، ربیبہ گئی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ گھی کا برتن ہے جو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ کو بھجوایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا برتن اسے خالی کر کے دے دو، وہ برتن خالی کر دیا گیا اور مجھے دیا گیا، میں روانہ ہوئی، جب سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا آئیں اور انہوں نے برتن کو دیکھا کہ وہ بھرا ہوا ہے، اور اس میں سے قطرے ٹپک رہے ہیں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ربیبہ! کیا میں نے تمہیں یہ ہدایت نہیں کی تھی کہ تم اسے اللہ کے رسول کے پاس لے جاؤ، تو ربیبہ نے کہا: میں نے ایسا کیا تھا، اگر آپ مجھے سچا نہیں سمجھتی ہیں تو آپ خود جائیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا گئیں، ان کے ساتھ ربیبہ بھی تھیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس لڑکی کے ہمراہ آپ کی طرف گھی کا برتن بھیجا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے ایسا کر دیا تھا، وہ اس کو لے آئی تھی، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو ہدایت اور دین حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، وہ برتن تو بھرا ہوا ہے، اور اس میں سے گھی کے قطرے ٹپک رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم اس بات پر حیران ہو رہی ہو کہ اللہ تعالیٰ نے وہ تمہیں کھانے کے لئے دیا ہے، جس طرح تم نے اس کے نبی کو کھانا دیا تھا، تم اس میں سے کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں گھر واپس آئی، میں نے اسے اپنے اتنے اتنے برتنوں میں تقسیم کیا اور پھر بھی اس برتن میں اتنا باقی بچ گیا کہ ہم ایک (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دو ماہ تک اسے سالن کے طور پر استعمال کرتے رہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم ربیبہ کی جگہ خاتون کا نام زینب نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد برجمی ہے، اور وہ یشکری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14126]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم ربیبہ کی جگہ خاتون کا نام زینب نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن زیاد برجمی ہے، اور وہ یشکری ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14126]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4213) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/25)»
الحكم على الحديث:
موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 14126 in Urdu