🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14125
وَعَنْ صَفِيَّةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ فَقَالَ:" أَعِنْدَكِ شَيْءٌ يَا بِنْتَ حُيَيٍّ فَإِنِّي جَائِعٌ؟". فَقُلْتُ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَّا مُدَّيْنِ مِنْ طَحِينٍ. قَالَ:" فَاسْخِتِيهِ". قَالَتْ: فَجَعَلْتُهُ فِي الْقِدْرِ وَأَنْضَجْتُهُ فَقُلْتُ: قَدْ نَضِجَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" أَتَعْلَمِينَ فِي نِحْيِ بِنْتِأَبِي بَكْرٍ شَيْئًا؟". فَقُلْتُ: مَا أَدْرِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَذَهَبَ هُوَ بِنَفْسِهِ حَتَّى أَتَى بَيْتَهَا فَقَالَ:" فِي نِحْيِكِ يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ شَيْءٌ؟". فَقَالَتْ: لَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ إِلَّا قَلِيلٌ، فَجَاءَ بِهِ هُوَ بِنَفْسِهِ، فَعَصَرَ حَافَّتَيْهِ فِي الْقِدْرِ، حَتَّى رَأَيْتُ الَّذِي يَخْرُجُ فَوَضَعَ يَدَهُ فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ ادْعِي أَخَوَاتِكِ ; فَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّهُنَّ يَجِدْنَ مِثْلَ مَا أَجِدُ". فَدَعَوْتُهُنَّ فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، ثُمَّ جَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَدَخَلَ ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ. قَالَتْ: فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا وَفَضَلَ عَنْهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے حیی کی صاحبزادی! کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے (جسے کھایا جا سکے) کیونکہ مجھے بھوک لگی ہے، میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! نہیں ہے یا رسول اللہ! صرف آٹے کے دو مد ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے ہی تیار کرو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، میں نے اسے ہنڈیا میں ڈالا اور اسے پکانے لگی میں نے کہا: یا رسول اللہ یہ پک گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ بات جانتی ہو کہ ابوبکر کی بیٹی کے برتن میں کوئی چیز ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے نہیں معلوم پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود تشریف لے گئے یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر گئے، آپ نے فرمایا: اے ابوبکر کی بیٹی! کیا تمہارے برتن میں کوئی چیز ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس میں کچھ نہیں ہے، صرف معمولی سا کچھ گھی ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود اسے لے کے آئے، آپ نے اس کے دو کناروں کو ہنڈیا میں نچوڑا، یہاں تک کہ میں نے اس چیز کو دیکھا، جو نکل رہی تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا اور فرمایا: اللہ کا نام لے کر اپنی بہنوں کو بلا کے لاؤ، کیونکہ مجھے یہ پتہ ہے کہ انہیں بھی وہی صورت حال محسوس ہو رہی ہو گی جو مجھے محسوس ہو رہی ہے، تو میں دیگر ازواج مطہرات کو لے کے آئی، ہم نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ ہم سیر ہو گئیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، وہ اندر آئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، وہ اندر آئے، پھر ایک اور صاحب آئے، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، تو ان سب لوگوں نے کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سب لوگ سیر ہو گئے اور پھر بھی کھانا بچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حدیج بن معاویہ ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14125]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14125 in Urdu