🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14171
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَامِرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُدَاوِي وَيُعَالِجُ، فَقَالَ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّكَ تَقُولُ أَشْيَاءَ فَهَلْ لَكَ أَنْ أُدَاوِيَكَ؟ قَالَ: فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ لَهُ:" هَلْ لَكَ أَنْ أُدَاوِيَكَ؟". قَالَ: إِيهِ، وَعِنْدَهُ نَخْلٌ وَشَجَرٌ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِذْقًا مِنْهَا، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ، وَهُوَ يَسْجُدُ، وَيَرْفَعُ، وَيَسْجُدُ، وَيَرْفَعُ، حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِ، فَقَامَ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْجِعْ إِلَى مَكَانِكَ". فَرَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُكَذِّبُكَ بِشَيْءٍ تَقُولُهُ بَعْدَهَا أَبَدًا. ثُمَّ قَالَ:" يَا عَامِرُ بْنَ صَعْصَعَةَ، وَاللَّهِ لَا أُكَذِّبُهُ بِشَيْءٍ يَقُولُهُ بَعْدَهَا أَبَدًا". قَالَ: وَالْعِذْقُ: النَّخْلَةُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا وہ علاج معالجہ کیا کرتا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کچھ باتیں کہتے ہیں، تو کیا آپ اس بات میں دلچپسی رکھتے ہیں کہ میں آپ کا علاج کروں؟ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا اور اس سے فرمایا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ میں تمہارا علاج کروں؟ اس نے کہا: کریں، اس وقت وہاں ایک درخت اور ایک کھجور کا درخت موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک درخت کو بلایا، تو وہ آپ کی طرف آیا اور اس نے سجدہ کیا، پھر اس نے سر اٹھایا اور پھر سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا، یہاں تک کہ اسی طرح وہ سجدہ کرتا ہوا، آپ کے پاس پہنچ گیا، اور آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اپنی جگہ پر واپس چلے جاؤ، وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، تو اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اس کے بعد آپ جو بھی بات کہیں گے، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے، آپ کو جھوٹا قرار نہیں دوں گا۔ پھر اس شخص نے کہا: اے عامر بن صعصہ! اللہ کی قسم! اس کے بعد یہ صاحب جو بھی بات کہیں گے، میں کسی چیز کے حوالے سے انہیں جھوٹا قرار نہیں دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: عذق سے مراد، کھجور کا درخت ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حجاج شامی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14171]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2350) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12595) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1954)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12595، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6523، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 43، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6475/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14171 in Urdu