🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14172
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بِالْحَجُونِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْمُشْرِكُونَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَرِنِي آيَةً الْيَوْمَ لَا أُبَالِي مَنْ كَذَّبَنِي بَعْدَهَا". فَأَتَى فَقِيلَ: ادْعُ شَجَرَةً، فَأَقْبَلَتْ تَخُطُّ الْأَرْضَ حَتَّى انْتَهَتْ إِلَيْهِ فَسَلَّمَتْ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَهَا فَرَجَعَتْ. - قَالَ دَاوُدُ: إِلَى مَنْبَتِهَا. وَقَالَ عَفَّانُ: إِلَى مَوْضِعِهَا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أُبَالِي مَنْ كَذَّبَنِي بَعْدَهَا مِنْ قَوْمِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجون کے مقام پر موجود تھے، مشرکین نے آپ کی بات کو تسلیم نہیں کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! آج مجھے ایسی نشانی دکھا دے کہ اس کے بعد مجھے اس شخص کی کوئی پرواہ نہ ہو، جو مجھے جھٹلائے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (فرشتہ آیا) اور آپ سے کہا: گیا: آپ کسی درخت کو بلائیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا) تو وہ درخت زمین پر چلتا ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا، تو وہ واپس چلا گیا، یہاں داؤد نامی راوی نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: اپنے اُگنے کی جگہ واپس چلا گیا، اور عفان نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: اپنی مخصوص جگہ پر واپس چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے بعد میری قوم کا جو فرد مجھے جھٹلائے گا، تو میں اس کی کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔“
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14172]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2410)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6477/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14172 in Urdu