الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
حدیث نمبر: 14182
وَعَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ قَالَتْ: بَعَثَنِي مُعَوِّذُ بْنُ عَفْرَاءَ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ عَلَيْهِ أُجَرُ مَنْ قِثَّاءِ زُغْبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ الْقِثَّاءَ، وَكَانَتْ حِلْيَةٌ قَدْ قَدِمَتْ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَمَلَأَ يَدَهُ مِنْهَا فَأَعْطَانِيهَا.
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہ نے مجھے کھجوروں کے ایک گچھے کے ہمراہ بھیجا، اس کے ساتھ ککڑی بھی تھی، انہوں نے اس کے ہمراہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ککڑی کو پسند کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بحرین سے زیورات آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن میں سے ہاتھ بھر کے وہ مجھے دیدیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (374/24)، أخرجه شرح السنة برقم: 2895»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14182 in Urdu