🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14184
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَى صَاحِبَ بَزٍّ، فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ، فَخَرَجَ وَهُوَ عَلَيْهِ، فَإِذَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي قَمِيصًا كَسَاكَ اللَّهُ مِنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ. فَنَزَعَ الْقَمِيصَ فَكَسَاهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى صَاحِبِ الْحَانُوتِ، فَاشْتَرَى مِنْهُ قَمِيصًا بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ وَبَقِيَ مَعَهُ دِرْهَمَانِ، فَإِذَا هُوَ بِجَارِيَةٍ فِي الطَّرِيقِ تَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَفَعَ لِي أَهْلِي دِرْهَمَيْنِ أَشْتَرِي بِهِمَا دَقِيقًا فَهَلَكَا، فَدَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهَا الدِّرْهَمَيْنِ الْبَاقِيَيْنِ، ثُمَّ وَلَّتْ وَهِيَ تَبْكِي. فَدَعَاهَا فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ وَقَدْ أَخَذْتِ الدِّرْهَمَيْنِ؟". فَقَالَتْ: أَخَافَ أَنْ يَضْرِبُونِي، فَمَشَى مَعَهَا إِلَى أَهْلِهَا، فَسَلَّمَ فَعَرَفُوا صَوْتَهُ، ثُمَّ عَادَ فَسَلَّمَ، ثُمَّ عَادَ فَثَلَّثَ فَرَدُّوا. فَقَالَ:" أَسْمِعْتُمْ أَوَّلَ السَّلَامِ؟". فَقَالُوا: نَعَمْ، وَلَكِنْ أَحْبَبْنَا أَنْ تَزِيدَنَا مِنَ السَّلَامِ، فَمَا أَشْخَصَكَ بِأَبِينَا وَأُمِّنَا؟ قَالَ:" أَشْفَقَتْ هَذِهِ الْجَارِيَةُ أَنْ تَضْرِبُوهَا". قَالَ صَاحِبُهَا: هِيَ حُرَّةٌ لِوَجْهِ اللَّهِ ; لِمَمْشَاكَ مَعَهَا، فَبَشَّرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَيْرِ وَبِالْجَنَّةِ، وَقَالَ:" لَقَدْ بَارَكَ اللَّهُ فِي الْعَشَرَةِ، كَسَا اللَّهُ نَبِيَّهُ قَمِيصًا وَرَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ قَمِيصًا، وَأَعْتَقَ مِنْهَا رَقَبَةً، وَأَحْمَدُ اللَّهَ هُوَ الَّذِي رَزَقَنَا هَذَا بِقُدْرَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابْلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ ایک کپڑے والے کے پاس آئے، آپ نے اس سے ایک قمیص چار درہم کے عوض میں خریدی، پھر آپ تشریف لے گئے، وہ قمیص آپ نے پہنی، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ یہ قمیص مجھے پہننے کے لئے دے دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کی قمیص پہنائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قمیص اتاری، اور وہ اسے پہننے کے لئے دیدی، پھر آپ واپس اس دوکاندار کے پاس گئے، اور چار درہم کے عوض میں اس سے ایک اور قمیص خریدی، اب آپ کے پاس دو درہم باقی بچ گئے تھے، راستے میں ایک بچی رو رہی تھی، آپ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے گھر والوں نے مجھے دو درہم دیے تھے، تاکہ میں ان کے ذریعے آٹا خریدوں، تو وہ گم ہو گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی بچ جانے والے دو درہم اسے دیدیے، پھر وہ لڑکی روتی ہوئی واپس مڑی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: اب تم کیوں رو رہی ہو؟ جبکہ تم نے دو درہم لے لیے ہیں، وہ بولی: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ گھر والے مجھے ماریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس لڑکی کے ساتھ چلتے ہوئے اس کے گھر والوں کے پاس گئے، آپ نے سلام کیا تو لوگوں نے آپ کی آواز پہچان لی، آپ نے پھر سلام کیا، پھر آپ نے سلام کیا، جب آپ نے تیسری مرتبہ سلام کیا، تو ان لوگوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے پہلا سلام سن لیا تھا؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن ہماری یہ خواہش تھی کہ آپ ہمیں مزید سلام کریں، ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کا کس سلسلے میں آنا ہوا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کنیز کو یہ ڈر تھا کہ تم اس کی پٹائی کرو گے، اس کنیز کے مالک نے کہا: یہ اللہ کی راہ میں آزاد ہے، کیونکہ آپ اس کے ساتھ چل کے آئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو بھلائی اور جنت کی خوشخبری دی اور فرمایا: اللہ تعالیٰ ان دس درہموں میں برکت دے، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ایک قمیص پہنائی، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قمیص پہننے کے لئے دی، اور اس رقم کے ذریعے ایک گردن کو بھی آزاد کروا دیا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس نے اپنی قدرت کے ذریعے ہمیں یہ چیز نصیب کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14184]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13607)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13607»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14184 in Urdu