الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
حدیث نمبر: 14186
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: اجْتَمَعْتُ أَنَا وَالْعَبَّاسُ، وَفَاطِمَةُ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، وَكَثُرَتْ مَؤُونَتِي، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي بِكَذَا وَكَذَا وَسْقًا مِنْ طَعَامٍ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي كَمَا أَمَرْتَ لِعَمِّكَ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَقَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْتَ أَعْطَيْتَنِي أَرْضًا كَانَتْ مَعِيشَتِي مِنْهَا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَرُدَّهَا عَلَيَّ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَبَقِيَّتُهُ رَوَاهَا أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُوَلِّيَنِي هَذَا الْحَقَّ الَّذِي جَعَلَ اللَّهُ لَكَ فِي كِتَابِهِ مِنْ هَذَا الْخُمُسِ فَاقْسِمْهُ فِي مَقَامِكَ كَيْ لَا يُنَازِعَنِي أَحَدٌ بَعْدَكَ فَافْعَلْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَفْعَلُ ذَلِكَ". فَوَلَّانِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمْتُهُ فِي حَيَاتِهِ، ثُمَّ وَلَّانِيهِ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَسَّمْتُهُ.
وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، فاطمہ اور زید بن حارثہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، میرے اخراجات زیادہ ہو گئے ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میرے لئے فلاں فلاں چیز کا حکم دیدیں، یعنی میرے لئے اناج کے اتنے وسق کا حکم دے دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر لیں گے، فاطمہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ مناسب سمجھیں، تو میرے لئے بھی اسی کی مانند حکم دے دیں، جو آپ نے اپنے چچا کے لئے حکم دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ نے مجھے ایک زمین دی تھی، میرا گزر بسر اُسی سے ہوتا تھا، پھر آپ نے وہ واپس لے لی، اگر آپ مناسب سمجھیں، تو وہ واپس کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ مناسب سمجھیں، تو آپ مجھے اس حق کا نگران مقرر کر دیں، جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں آپ کے لئے مقرر کیا ہے، جس کا تعلق خمس سے ہے، اسے میں آپ کی جگہ تقسیم کر دیا کروں، تاکہ آپ کے بعد میرے ساتھ کوئی جھگڑا نہ کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایسا کر دیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا، آپ کی زندگی میں، میں ہی اسے تقسیم کرتا رہا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا، اور اسے میں ہی تقسیم کرتا رہا۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14186]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2460) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (642)، أخرجه مسند أحمد برقم: 647، وأخرجه مسند البزار برقم: 626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14186 in Urdu