الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
حدیث نمبر: 14187
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ أَبِي، دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَتُحِبُّ الدَّرَاهِمَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالٌ لَأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا". قَالَ: فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يُعْطِيَنِي، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَتَاهُ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ، فَقَالَ: خُذْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: لَكَ - فَأَخَذْتُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میرے والد شہید ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: کیا تم درہموں کو پسند کرتے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمارے پاس مال آیا، تو میں تمہیں اتنے اتنے دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھے ادائیگی کرنے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا، تو ان کے پاس بحرین سے مال آیا، تو انہوں نے فرمایا: تم اس طرح وصول کر لو، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے ارشاد فرمایا تھا، تو میں نے وہ وصول کر لیے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14187]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2461)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14187 in Urdu