🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14189
وَعَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ خُلُقًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقَدْ رَأَيْتُهُ وَقَدْ رَكِبَ بِي مِنْ خَيْبَرَ عَلَى عَجُزِ نَاقَتِهِ لَيْلًا، فَجَعَلْتُ أَنْعَسُ، فَضَرَبَ رَأْسِي مُؤَخِّرَةُ الرَّحْلِ فَمَسَّنِي بِيَدِهِ، يَقُولُ:" يَا هَذِهِ مَهْلًا يَا بِنْتَ حُيَيٍّ مَهْلًا". حَتَّى إِذَا جَاءَ الصَّهْبَاءَ قَالَ:" إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ يَا صَفِيَّةُ مِمَّا صَنَعْتُ بِقَوْمِكِ، إِنَّهُمْ قَالُوا لِي كَذَا، وَقَالُوا لِي كَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الرَّبِيعَ ابْنَ أَخِي صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش اخلاق کوئی نہیں دیکھا، مجھے آپ کے بارے میں یاد ہے، خیبر میں رات کے وقت آپ نے مجھے اونٹ کے پچھلے حصے میں سوار کروایا، میں اونگھنے لگی، اور میرا سر پالان کے پچھلے حصے سے ٹکرانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ہاتھ کے ذریعے چھو کر یہ فرما دیتے تھے: اے حیی کی صاحبزادی! سنبھل کے، اے حیی کی صاحبزادی! ذرا سنبھل کے، یہاں تک کہ آپ صہباء تشریف لے آئے، آپ نے فرمایا: اے صفیہ! میں تمہارے سامنے اس حوالے سے وجہ بیان کرتا ہوں، جو میں نے تمہاری قوم کے ساتھ سلوک کیا، اُن لوگوں نے میرے بارے میں یہ کہا: تھا، اور وہ کہا: تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ بیں، البتہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ربیع سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14189]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7119 و 7120)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14189 in Urdu