🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14190
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ وَحَدِيثِهِ عَلَى شَرِّ الْقَوْمِ يَتَأَلَّفُهُ بِذَلِكَ، وَكَانَ يُقْبِلُ بِوَجْهِهِ وَحَدِيثِهِ عَلَيَّ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنِّي خَيْرُ الْقَوْمِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ أَبُو بَكْرٍ؟ قَالَ:" أَبُو بَكْرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ عُمَرُ؟ قَالَ:" عُمَرُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا خَيْرٌ أَمْ عُثْمَانُ؟ قَالَ:" عُثْمَانُ". فَلَمَّا سَأَلَتُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدَّ عَنِّي، فَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ سَأَلْتُهُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حاضرین میں سب سے برے فرد کے ساتھ بھی مکمل طور پر متوجہ ہو کر بات چیت کیا کرتے تھے، آپ اس طرح اُس کی تالیف قلب کیا کرتے تھے، میرے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آپ مکمل طور پر متوجہ ہو کر بات چیت کرتے تھے، یہاں تک کہ میں یہ گمان کرتا تھا، کہ میں سب حاضرین سے بہتر ہوں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں زیادہ بہتر ہوں یا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں زیادہ بہتر ہوں، یا عمر رضی اللہ عنہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمر، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں زیادہ بہتر ہوں یا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عثمان، جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا اور آپ نے مجھ سے رخ پھیر لیا، تو میری یہ خواہش ہوئی کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال نہ ہی کیا ہوتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14190]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14190 in Urdu