الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 14199
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا بِبَعْضِ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ. وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا. فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں: کچھ افراد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کیجئے، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں کیا حدیث بیان کروں؟ میں آپ کا پڑوسی تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے اور میں وحی نوٹ کر لیتا تھا، جب ہم آخرت کو یاد کرتے تھے، تو آپ بھی ہمارے ساتھ اسے یاد کرتے تھے، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، تو ساری چیزیں یہی ہیں، جن کے بارے میں، میں تمہیں بیان کر سکتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14199]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4882)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4882، وأخرجه شرح السنة برقم: 3679، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6396/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14199 in Urdu