الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي حَيَائِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 14502
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَارَتُهُ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ، فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ وَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَأَمْسَكَتْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيٌّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَجِيلَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، وَلَمْ يُسَمِّ الرَّجُلَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَجِيلَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، وَلَمْ يُسَمِّ الرَّجُلَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، اس وقت ایک کنیز دف بجا رہی تھی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اندر آ گئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی وہ اندر آ گئے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو وہ کنیز رک گئی، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عثمان ایک شرمیلا شخص ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے بجیلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا ابن ابووفیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14502]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (353/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18634»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14502 in Urdu