الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي حَيَائِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 14503
عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَوَضَعَ ثَوْبَهُ بَيْنَ فَخِذَيْهِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَأْذَنَ، فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَيْئَتِهِ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ يَسْتَأْذِنُ، فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَيْئَتِهِ، وَجَاءَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَأَذِنَ لَهُمْ، وَجَاءَ عَلِيٌّ، فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَيْئَتِهِ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَاسْتَأْذَنَ، فَتَجَلَّلَ ثَوْبَهُ فَأَذِنَ لَهُ، فَتَحَدَّثُوا سَاعَةً، ثُمَّ خَرَجُوا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ وَعَلِيٌّ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِكَ، وَأَنْتَ عَلَى هَيْئَتِكَ لَمْ تُحَرِّكْ، فَلَمَّا دَخَلَ عُثْمَانُ تَجَلَّلْتَ ثَوْبَكَ؟ قَالَ:" أَلَا أَسْتَحْيِي مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ!".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ نے زانوں سے کپڑا ہٹا دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت عطا کی اور اسی حالت میں رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی اور اسی حالت میں رہے، پھر آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ اور افراد بھی آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں انہیں اجازت دی اور آپ اسی حالت میں رہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کو زانوں پر ڈال کر پھر انہیں اجازت دی، یہ لوگ کچھ دیر بات چیت کرتے رہے، پھر تشریف لے گئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی رضی اللہ عنہم اور آپ کے کچھ اور اصحاب آئے، لیکن آپ اسی ہیئت میں رہے، آپ نے کوئی حرکت نہیں کی، لیکن جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اندر آنے لگے، تو آپ نے اپنے کپڑے کے ذریعے زانوں کو ڈھانپ لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اسے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14503]
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اسے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25928»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14503 in Urdu