🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ كِتَابَتِهِ الْوَحْيَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا وحی کی کتابت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14526
عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْيَشْكُرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أُمِّي تُحَدِّثُ أَنَّ أُمَّهَا انْطَلَقَتْ إِلَى الْبَيْتِ حَاجَّةً، وَالْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ لَهُ بَابَانِ قَالَتْ: فَلَمَّا قَضَيْتُ طَوَافِي دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ. قَالَتْ: فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ بَعَثَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ، وَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِي عُثْمَانَ فَمَا تَقُولِينَ فِيهِ؟ فَقَالَتْ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَهُ - لَا أَحْسَبُهَا إِلَّا قَالَتْ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُسْنِدٌ فَخِذَهُ إِلَى عُثْمَانَ، وَإِنِّي لَأَمْسَحُ الْعَرَقَ عَنْ جَبِينِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ الْوَحْيَ يَنْزِلُ عَلَيْهِ، وَلَقَدْ زَوَّجَهُ ابْنَتَيْهِ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الْأُخْرَى، وَإِنَّهُ لَيَقُولُ:" اكْتُبْ عُثَيْمُ". قَالَتْ: مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيُنْزِلَ عَبْدًا مِنْ نَبِيِّهِ بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ إِلَّا عَبْدًا كَرِيمًا عَلَيْهِ.
عمر بن ابراهیم یشکری بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی والدہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، ان کی والدہ حج کرنے کے لئے بیت اللہ گئیں، بیت اللہ کے ان دنوں دو دروازے ہوتے تھے، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب میں نے اپنا طواف مکمل کیا، تو میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، وہ خاتون کہتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المومنین! آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے، لوگ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بہت خلاف ہو چکے ہیں، تو آپ ان کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جو شخص ان پر لعنت کرتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے، جو ان پر لعنت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، میرا خیال ہے تین مرتبہ انہوں نے یہ کلمات کہے، اور پھر یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ زانوں لگا کر ٹیک لگائی ہوئی تھی اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ پونچھ رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہو رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو صاحبزادیوں کی شادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عثیم تم لکھو! سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اللہ تعالیٰ کسی بندے کو اپنے نبی کے اتنا قریب اسی وقت کر سکتا ہے جب وہ بندہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک معزز ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (261/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14526 in Urdu