الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ كِتَابَتِهِ الْوَحْيَ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا وحی کی کتابت کرنا
حدیث نمبر: 14527
وَفِي رِوَايَةٍ: وَهُوَ مَسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَيَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيِّ إِنَّ أَخَاهَا الْمُخَارِقَ بْنَ ثُمَامَةَ الْحِنْطِيَّ قَالَ لَهَا: ادْخُلِي عَلَى عَائِشَةَ فَأَقْرِئِيهَا مِنِّي السَّلَامَ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهَا فَقَالَتْ: إِنَّ بَعْضَ بَنِيكِ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ قَالَتْ عَائِشَةُ: وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، قَلَّتْ: وَيَسْأَلُكِ أَنْ تُحَدِّثِيهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَإِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِيهِ عِنْدَنَا حِينَ قُتِلَ. قَالَتْ: أَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فِي هَذَا الْبَيْتِ، وَنَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ قَائِظَةٍ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ ثَقْلَةٌ، يَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: (إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا) فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَأُمُّ كُلْثُومٍ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ام کلثوم بنت ثمامہ حنطی بیان کرتی ہیں: ان کے بھائی مخارق بن ثمامہ حنطی نے ان سے کہا: تم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ، انہیں میری طرف سے سلام کہنا، میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور یہ کہا: آپ کے ایک بیٹے نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اس پر بھی سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ میں نے کہا: وہ آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آپ اس کو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیں کیونکہ لوگ ان کے خلاف بہت باتیں کر رہے ہیں، جب انہیں شہید کر دیا گیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جہاں تک میری بات ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اسی گھر میں موجود تھے اللہ کے نبی موجود تھے۔ سیدنا جبرائیل موجود تھے، وہ ایک سخت گرم رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، تو وہ آپ کے لئے شدت کا باعث ہوتی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہم ایک بھاری قول تمہاری طرف القاء کریں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اُم کلثوم نامی خاتون راوی سے میں واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14527]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (250/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14527 in Urdu