🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14561
وَعَنِ الْحَسَنِ أَيْضًا قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ عَجَبًا فِي مَنَامِي، رَأَيْتُ الرَّبَّ تَعَالَى فَوْقَ عَرْشِهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَامَ عِنْدَ قَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَكَانَ نُبْذَةً، فَقَالَ: رَبِّ سَلْ عِبَادَكَ فِيمَا قَتَلُونِي؟ قَالَ: فَانْثَقَبَ مِنَ السَّمَاءِ مِيزَابَانِ مِنْ دَمٍ فِي الْأَرْضِ. قَالَ: فَقِيلَ لِعَلِيٍّ: أَلَا تَرَى مَا يُحَدِّثُ بِهِ الْحَسَنُ؟ قَالَ: يُحَدِّثُ بِمَا رَأَى.
سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: لوگو میں نے گزشتہ رات خواب میں حیران کن چیز دیکھی، میں نے دیکھا کہ میرا پروردگار اپنے عرش پر ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور عرش کے ایک پائے کے پاس کھڑے ہوئے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر رکھ لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اپنا ہاتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر رکھ لیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو وہ ذرا ایک طرف تھے۔ انہوں نے کہا: اے میرے پروردگار! تو اپنے بندوں سے یہ پوچھ کہ انہوں نے مجھے کیوں قتل کیا؟ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر آسمان سے زمین کی طرف خون کے دو پرنالے بہنے لگے۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: گیا کہ آپ نے یہ چیز ملاحظہ نہیں کی کہ جو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے وہی چیز بیان کی ہے، جو اس نے دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14561]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6767)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14561 in Urdu