الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں“
حدیث نمبر: 14717
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: أَبَا بَكْرٍ - فَرَجَعَ مُنْهَزِمًا وَمَنْ مَعَهُ. فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ بَعْثَ عُمَرَ فَرَجَعَ مُنْهَزِمًا يُجَبِّنُ أَصْحَابَهُ، وَيُجَبِّنُهُ أَصْحَابُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًّا رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، لَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
فَثَارَ النَّاسُ فَقَالَ:" أَيْنَ عَلِيٌّ؟". فَإِذَا هُوَ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ، فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ دَفَعَ إِلَيْهِ الرَّايَةَ فَهَزَّهَا فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَيْسَ بِشَيْءٍ.
فَثَارَ النَّاسُ فَقَالَ:" أَيْنَ عَلِيٌّ؟". فَإِذَا هُوَ يَشْتَكِي عَيْنَيْهِ، فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْهِ، ثُمَّ دَفَعَ إِلَيْهِ الرَّايَةَ فَهَزَّهَا فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَيْسَ بِشَيْءٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی طرف، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو وہ اور ان کے ساتھی پسپا ہو کر واپس آ گئے اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجا تو وہ پسا ہو کر واپس آ گئے۔ وہ اپنے ساتھیوں کو بزدل قرار دے رہے تھے اور ان کے ساتھی انہیں بزدل قرار دے رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کل میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت تک واپس نہیں آئے گا، جب تک اللہ تعالیٰ اسے فتح نصیب نہیں کر دے گا۔“ تو سب لوگ اکٹھے ہو کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علی کہاں ہے؟ اس وقت انہیں آنکھوں میں تکلیف کی شکایت تھی، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا، پھر انہیں جھنڈا دیا، انہوں نے اس جھنڈے کو لہرایا، تو اللہ تعالیٰ انہیں فتح نصیب کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ متروک ہے وہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14717]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، اور وہ متروک ہے وہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14717]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2545)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6933، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5141»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14717 in Urdu