الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں“
حدیث نمبر: 14718
عَنْ أَبِي لَيْلَى قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيٍّ - وَكَانَ يَسْمُرُ مَعَهُ -: إِنَّ النَّاسَ قَدْ أَنْكَرُوا مِنْكَ أَنْ تَخْرُجَ فِي الْحَرِّ فِي الثَّوْبِ الْمَحْشُوِّ، وَفِي الشِّتَاءِ فِي الْمُلَاءَتَيْنِ الْخَفِيفَتَيْنِ؟! فَقَالَ عَلِيٌّ: أَوَلَمْ تَكُنْ مَعَنَا؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا أَبَا بَكْرٍ فَعَقَدَ لَهُ لِوَاءً ثُمَّ بَعَثَهُ، فَسَارَ بِالنَّاسِ فَانْهَزَمَ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ وَرَجَعَ، فَدَعَا عُمَرَ فَعَقَدَ لَهُ لِوَاءً فَسَارَ، ثُمَّ رَجَعَ مُنْهَزِمًا بِالنَّاسِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولَهُ، يَفْتَحُ اللَّهُ لَهُ لَيْسَ بِفَرَّارٍ". فَأَرْسَلَ فَأَتَيْتُهُ وَأَنَا لَا أُبْصِرُ شَيْئًا، فَتَفَلَ فِي عَيْنِي فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اكْفِهِ أَلَمَ الْحَرِّ وَالْبَرْدِ". فَمَا آذَانِي حَرٌّ وَلَا بَرْدٌ بَعْدُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: راوی کہتے ہیں: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رات کے وقت بات چیت کر رہے تھے (انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا:) لوگ اس حوالے سے آپ پر اعتراض کرتے ہیں کہ آپ گرمی کے موسم میں سردیوں والے کپڑے پہن کر باہر آ جاتے ہیں، اور سردیوں کے موسم میں ہلکے کپڑے پہن کے آ جاتے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم ہمارے ساتھ نہیں تھے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلایا تھا، ان کے لئے جھنڈا باندھا تھا اور پھر انہیں بھیجا تھا، وہ لوگوں کو لے کر گئے تھے، لیکن پسپا ہو کے واپس آ گئے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا تھا، ان کے لئے جھنڈا باندھا تھا، وہ بھی گئے تھے اور پھر لوگوں کے ساتھ پسپا ہو کر واپس آ گئے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔“ ”میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ اسے فتح نصیب کرے گا، اور وہ فرار نہیں ہو گا (یعنی لوٹ کے واپس نہیں آئے گا ِ)۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام بھیجا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں کوئی چیز نہیں دیکھ سکتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا، پھر آپ نے دعا کی: ”اے اللہ! گرمی اور سردی کی تکلیف کے حوالے سے اس کے لئے کفایت کر دے۔“ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو اس کے بعد کبھی بھی گرمی یا سردی نے مجھے اذیت نہیں دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14718]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14718]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2546)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14718 in Urdu