🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابٌ فِي شَجَاعَتِهِ وَحَمْلِهِ اللِّوَاءَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہادری کا بیان اور ان کا جھنڈے کو اٹھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14719
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّايَةَ فَهَزَّهَا، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا؟". فَجَاءَ الزُّبَيْرُ، فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ:" أَمِطْ". ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ:" أَمِطْ". ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ:" أَمِطْ".
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي أَكْرَمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ، هَاكَ يَا عَلِيُّ". فَقَبَضَهَا، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَدَكَ وَخَيْبَرَ، وَجَاءَ بِعَجْوَتِهَا وَقَدِيدِهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ يُخْطِئُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا پکڑ کر اسے لہرایا اور پھر فرمایا: کون اس کے حق کے ہمراہ اسے لے گا؟ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے کہا: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پیچھے ہٹ جاؤ، پھر ایک اور صاحب آئے، انہوں نے کہا: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پیچھے ہٹ جاؤ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے کہا: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پیچھے ہٹ جاؤ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے محمد کو عزت عطا کی ہے، میں یہ جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جو فرار نہیں ہو گا، علی آگے آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ جھنڈا لیا، پھر وہ گئے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فدک اور خیبر ان کے لئے فتح کر دیا، تو وہ وہاں کی عجوہ کھجوریں اور خشک گوشت (قدید) لے کے آئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن عصمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14719]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1346)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10738، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6646»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14719 in Urdu