الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
حدیث نمبر: 14729
وَعَنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا سَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى خَيْبَرَ جَعَلَ عَلِيًّا عَلَى مُقَدِّمَتِهِ، فَقَالَ:" مَنْ دَخَلَ النَّخْلَ فَهُوَ آمِنٌ". فَلَمَّا تَكَلَّمَ بِهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَادَى بِهَا عَلِيٌّ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَضْحَكُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُضْحِكُكَ؟". قَالَ: إِنِّي أُحِبُّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" إِنَّ جِبْرِيلَ يَقُولُ: إِنِّي أُحِبُّكَ". فَقَالَ: وَبَلَغْتُ أَنْ يُحِبَّنِي جِبْرِيلُ؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَمَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْ جِبْرِيلَ. اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کی طرف روانہ ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو آپ نے ہر اول دستے کا امیر مقرر کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کھجور کے باغ میں داخل ہو گا، وہ محفوظ شمار ہو گا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں بات چیت کی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں اسے دہرا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا کہ وہ ہنس رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں ہنس رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں ان سے (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) محبت رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جبرائیل یہ کہہ رہا ہے: میں تم سے محبت رکھتا ہوں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا میری یہ حیثیت ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام مجھ سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور جو جبرائیل سے بہتر ہے، یعنی اللہ تعالیٰ (یعنی وہ بھی تم سے محبت رکھتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نصر بن مزاحم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14729]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نصر بن مزاحم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14729]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8145»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14729 in Urdu