🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14730
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَ صَوْتَ عَائِشَةَ وَهِيَ تَقُولُ: لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ عَلِيًّا أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنْ أَبِي مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا. قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ فَأَهْوَى إِلَيْهَا، فَقَالَ: يَا بِنْتَ فُلَانَةَ، لَا أَسْمَعُكِ تَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ ذِكْرِ مَحَبَّةِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آواز سنی جو یہ کہہ رہی تھیں: میں یہ بات جانتی ہوں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ میرے والد کے مقابلے میں آپ کے زیادہ محبوب ہیں۔ یہ بات انہوں نے دو یا تین مرتبہ کہی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ اندر آئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بڑھے، انہوں نے کہا: اے فلانی کی بیٹی! آئندہ میں نہ سنوں کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی آواز بلند کر رہی ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم اس میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور امام طبرانی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2549)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14730 in Urdu