الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14736
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْحُدَيْبِيَةِ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَلِيٍّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى الْيَمَنِ، فَجَفَانِي فِي سَفَرِي ذَلِكَ، حَتَّى وَجَدْتُ فِي نَفْسِي عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَظْهَرْتُ شِكَايَتَهُ فِي الْمَسْجِدِ، حَتَّى سَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ ذَاتَ غَدَاةٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا رَآنِي أَمَدَّ لِي عَيْنَيْهِ - يَقُولُ: حَدَّدَ إِلَيَّ النَّظَرَ - حَتَّى إِذَا جَلَسْتُ قَالَ:" يَا عَمْرُو، وَاللَّهِ لَقَدْ آذَيْتَنِي". قُلْتُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ أَذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" بَلَى، مَنْ آذَى عَلِيًّا فَقَدْ آذَانِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ أَخْصَرَ مِنْهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ أَخْصَرَ مِنْهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن شاس اسلمی رضی اللہ عنہ جو صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل رکھتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن جانے کے لئے روانہ ہوا، سفر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ زیادتی کی، مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف اپنے من میں الجھن محسوس ہوئی، جب میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے مسجد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے شکایت کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو سن لیا، ایک دن صبح کے وقت میں مسجد میں داخل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو آپ نے مجھ پر نگاہیں مرکوز رکھیں، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ میری طرف تیز نظروں سے دیکھا، جب میں بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو! اللہ کی قسم! تم نے مجھے اذیت دی ہے، میں نے عرض کی: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ کو اذیت دوں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جس نے علی کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے اس سے زیادہ مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14736]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے اس سے زیادہ مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (483/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15530، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4635»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14736 in Urdu