الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14731
عَنْ بُرَيْدَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْحُصَيْبِ - قَالَ: أَبْغَضْتُ عَلِيًّا بُغْضًا لَمْ أُبْغِضْهُ أَحَدًا قَطُّ قَالَ: وَأَحْبَبْتُ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ لَمْ أُحِبَّهُ إِلَّا عَلَى بُغْضِهِ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
قَالَ: فَبُعِثَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى جَيْشٍ، فَصَحِبْتُهُ مَا صَحِبْتُهُ إِلَّا بِبُغْضِهِ عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: فَأَصَبْنَا سَبَايَا فَكَتَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ابْعَثْ إِلَيْنَا مَنْ يُخَمِّسُهُ. قَالَ: فَبَعَثَ [ إِلَيْنَا ] عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَفِي السَّبْيِ وَصِيفَةٌ هِيَ أَفْضَلُ السَّبْيِ قَالَ: فَخَمَّسَ وَقَسَّمَ، فَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا الْحَسَنِ، مَا هَذَا؟ قَالَ: أَلَمْ تَرَوْا إِلَى الْوَصِيفَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي السَّبْيِ فَإِنِّي قَسَّمْتُ وَخَمَّسْتُ، فَصَارَتْ فِي الْخُمْسِ، ثُمَّ صَارَتْ فِي أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ صَارَتْ فِي آلِ عَلِيٍّ فَوَقَعْتُ بِهَا. قَالَ: فَكَتَبَ الرَّجُلُ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: ابْعَثْنِي مُصَدِّقًا قَالَ: فَجَعَلْتُ أَقْرَأُ الْكِتَابَ، وَأَقُولُ: صَدَقَ قَالَ: فَأَمْسَكَ يَدِي وَالْكِتَابَ، وَقَالَ:" أَتُبْغِضُ عَلِيًّا؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" فَلَا تُبْغِضُهُ، وَإِنْ كُنْتَ تُحِبُّهُ فَازْدَدْ لَهُ حُبًّا، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ لَنَصِيبُ آلِ عَلِيٍّ فِي الْخُمْسِ أَفْضَلُ مِنْ وَصِيفَةٍ". قَالَ: فَمَا كَانَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ عَلِيٍّ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ بُرَيْدَةَ -: فَوَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْحَدِيثِ إِلَّا أَبِي بُرَيْدَةَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الْجَلِيلِ بْنِ عَطِيَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَفِيهِ لِينٌ.

سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اتنا ناپسند کرتا تھا کہ اتنا کسی اور کو ناپسند نہیں کرتا تھا اور میں قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے محبت رکھتا تھا، میں اس سے صرف اس وجہ سے محبت رکھتا تھا، کیونکہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا، میں بھی اس شخص کے ساتھ رہا اور میں اس کے ساتھ صرف اس وجہ سے رہا کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا، راوی کہتے ہیں: ہمیں کچھ قیدی ملے تو اس امیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا کہ آپ ہماری طرف کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو اس میں سے خمس وصول کر لے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ہماری طرف بھیجا، قیدیوں میں ایک کنیز تھی جو ان قیدیوں میں سب سے بہتر تھی، راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خمس الگ کیا اور مال کو تقسیم کر دیا، ایک دن وہ باہر تشریف لائے تو ان کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے، ہم نے دریافت کیا: اے ابوالحسن اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے قیدیوں میں موجود اس کنیز کو نہیں دیکھا تھا، جب میں نے تقسیم کیا اور خمس الگ کیا، تو وہ کنیز خمس میں آ گئی، پھر وہ کنیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے حصے میں آ گئی اور پھر وہ آل علی کے حصے میں آ گئی، تو میں نے اس کنیز کے ساتھ صحبت کر لی، راوی کہتے ہیں: تو اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا، تو میں نے عرض کی: آپ مجھے (اس خط کی) تصدیق کرنے والے کے طور پر بھیجیں، راوی کہتے ہیں: میں خط پڑھ رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا کہ اس نے ٹھیک کہا: ہے، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ اور وہ خط پکڑ لیا اور دریافت کیا: کیا تم علی سے بغض رکھتے ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم علی سے بغض نہ رکھو اور اگر تم اس سے محبت رکھتے تھے، تو اس سے زیادہ محبت رکھو، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، خمس میں آل علی کا حصہ اس کنیز سے کہیں زیادہ ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد کوئی بھی میرے نزدیک سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبوب نہیں رہا۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبداللہ کہتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس روایت میں میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان صرف ایک واسطہ ہے، اور وہ میرے والد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالجلیل بن عطیہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اس نے سماع کی صراحت کی ہے، اور اس میں کمزوری پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14731]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (351/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14732
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ، عَلَى أَحَدِهِمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعَلَى الْآخَرِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقَالَ:" إِذَا الْتَقَيْتُمْ فَعَلِيٌّ عَلَى النَّاسِ، وَإِنِ افْتَرَقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى جُنْدِهِ". قَالَ: فَلَقِينَا بَنِي زَيْدٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ فَاقْتَتَلْنَا، فَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَقَتَلْنَا الْمُقَاتِلَةَ، وَسَبَيْنَا الذُّرِّيَّةَ، فَاصْطَفَى عَلِيٌّ امْرَأَةً مِنَ السَّبْيِ لِنَفْسِهِ. قَالَ بُرَيْدَةُ: فَكَتَبَ مَعِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخْبِرُهُ بِذَلِكَ، فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعْتُ الْكِتَابَ فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مَكَانُ الْعَائِذِ، بَعَثْتَنِي مَعَ رَجُلٍ وَأَمَرْتَنِي أَنْ أُطِيعَهُ فَفَعَلْتُ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقَعْ فِي عَلِيٍّ ؛ فَإِنَّهُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّكُمْ بَعْدِي".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دو مہمات کو بھیجا، ان میں سے ایک کے امیر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور دوسری کے امیر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایک دوسرے سے ملو، تو علی سب لوگوں کا امیر ہو گا، اور جب تم دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو جاؤ تو تم میں سے ہر ایک اپنے لشکر کا امیر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: ہماری ملاقات اہل یمن سے تعلق رکھنے والے بنو زید سے ہوئی، ہم نے لڑائی کی، مسلمان مشرکین پر غالب آ گئے، ہم نے جنگجو افراد کو قتل کر دیا اور بال بچوں کو قیدی بنا لیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قیدیوں میں سے ایک کنیز اپنے لئے منتخب کر لی، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے میرے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ خط آپ کے حوالے کیا، اور وہ خط آپ کے سامنے پڑھا گیا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناراضگی کے آثار دیکھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ پناہ مانگنے والے کا مقام ہے، آپ نے مجھے ایک شخص کے ساتھ بھیجا اور آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اس کی اطاعت کروں، تو میں نے ایسا کیا، جس حکم کے ہمراہ مجھے بھیجا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم علی پر تنقید نہ کرو کیونکہ وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد تمہارا ولی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14732]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2563) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (356/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14733
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا أَمِيرًا عَلَى الْيَمَنِ، وَبَعَثَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ عَلَى الْجَبَلِ، فَقَالَ:" إِنِ اجْتَمَعْتُمَا فَعَلِيٌّ عَلَى النَّاسِ". فَالْتَقَوْا وَأَصَابُوا مِنَ الْغَنَائِمِ مَا لَمْ يُصِيبُوا مِثْلَهُ، وَأَخَذَ عَلِيٌّ جَارِيَةً مِنَ الْخُمْسِ، فَدَعَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بُرَيْدَةَ، فَقَالَ: اغْتَنِمْهَا فَأَخْبِرِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا صَنَعَ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، وَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنْزِلِهِ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ عَلَى بَابِهِ فَقَالُوا: مَا الْخَبَرُ يَا بُرَيْدَةَ؟ فَقُلْتُ: خَيْرًا، فَتَحَ اللَّهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. فَقَالُوا: مَا أَقْدَمَكَ؟ قُلْتُ: جَارِيَةٌ أَخَذَهَا عَلِيٌّ مِنَ الْخُمْسِ، فَجِئْتُ لِأُخْبِرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: فَأَخْبِرِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّهُ يَسْقُطُ مِنْ عَيْنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ الْكَلَامَ فَخَرَجَ مُغْضَبًا، فَقَالَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَنْتَقِصُونَ عَلِيًّا؟ مَنْ تَنَقَّصَ عَلِيًّا فَقَدْ تَنَقَّصَنِي، وَمَنْ فَارَقَ عَلِيًّا فَقَدْ فَارَقَنِي ؛ إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، خُلِقَ مِنْ طِينَتِي، وَخُلِقْتُ مِنْ طِينَةِ إِبْرَاهِيمَ، وَأَنَا أَفْضَلُ مِنْ إِبْرَاهِيمَ ذَرِّيَّةً بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ، وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ. يَا بُرَيْدَةُ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ لِعَلِيٍّ أَكْثَرَ مِنَ الْجَارِيَةِ الَّتِي أَخَذَ، وَأَنَّهُ وَلِيُّكُمْ بَعْدِي؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِالصُّحْبَةِ إِلَّا بَسَطْتَ يَدَكَ فَبَايَعَتْنِي عَلَى الْإِسْلَامِ جَدِيدًا. قَالَ: فَمَا فَارَقْتُهُ حَتَّى بَايَعْتُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَحُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَحُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا امیر بنا کر بھیجا، آپ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو پہاڑ کا امیر بنا کر بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم دونوں اکٹھے ہو گئے، تو علی لوگوں کا امیر ہو گا، وہ لوگ اکٹھے ہوئے، انہیں مال غنیمت حاصل ہوا، اس طرح کا مال غنیمت انہیں پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مال خمس میں سے ایک کنیز لے لی، تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: تم اس موقع کو غنیمت سمجھو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے طرز عمل کے بارے میں بتاؤ، میں مدینہ منورہ آیا، میں مسجد میں داخل ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب آپ کے دروازے پر موجود تھے، لوگوں نے دریافت کیا: کیا خبر ہے؟ میں نے کہا: بھلائی کی بات ہے، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب کی ہے، ان لوگوں نے دریافت کیا: پھر تم کیوں آ گئے ہو؟ میں نے کہا: ایک کنیز کی وجہ سے آیا ہوں، جسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مال خمس میں سے وصول کر لیا ہے، اور میں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتانے آیا ہوں، لوگوں نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتا دینا کیونکہ اس طرح سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں کم ہو جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات چیت سن رہے تھے، آپ غصے کے عالم میں باہر تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کا کیا معاملہ ہے کہ وہ علی کی تنقیص کرنا چاہتے ہیں، جو شخص علی کی تنقیص کرتا ہے وہ میری تنقیص کرتا ہے، اور جو شخص علی سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے، وہ مجھ سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہے، بے شک علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔ اسے میری طینت سے پیدا کیا گیا ہے، اور مجھے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طینت سے پیدا کیا گیا ہے، اور میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام سے زیادہ فضیلت رکھتا ہوں اور یہ سب ایک دوسرے کی ذریت ہیں، اور اللہ تعالیٰ سننے والا اور علم رکھنے والا ہے۔ اسے بریدہ! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ علی کا حصہ اس کنیز سے زیادہ ہے، جو اس نے لی ہے، اور وہ میرے بعد تم لوگوں کا ولی ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول الله! صحبت کا واسطہ ہے آپ اپنا دست مبارک آگے کیجئے، تاکہ میں نئے سرے سے اسلام کی بیعت کروں، راوی کہتے ہیں: تو میں اس وقت تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوا جب تک میں نے دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام کی بیعت نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی حسین اشقر ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14733]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14734
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَخَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَحْدَهُ، وَجَمَعَهُمَا فَقَالَ:" إِذَا اجْتَمَعْتُمَا فَعَلَيْكُمْ عَلِيٌّ". قَالَ: فَأَخَذَا يَمِينًا وَيَسَارًا، فَدَخَلَ عَلِيٌّ، وَأَبْعَدَ وَأَصَابَ سَبْيًا، وَأَخَذَ جَارِيَةً مِنَ السَّبْيِ. قَالَ بُرَيْدَةُ: وَكُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ بُغْضًا لِعَلِيٍّ قَالَ: فَأَتَى رَجُلٌ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فَذَكَرَ أَنَّهُ أَخَذَ جَارِيَةً مِنَ الْخُمْسِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟! ثُمَّ جَاءَ آخَرُ ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، ثُمَّ تَتَابَعَتِ الْأَخْبَارُ عَلَى ذَلِكَ، فَدَعَانِي خَالِدٌ، فَقَالَ: يَا بُرَيْدَةُ، قَدْ عَرَفْتَ الَّذِي صَنَعَ، فَانْطَلِقْ بِكِتَابِي هَذَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَتَبَ إِلَيْهِ فَانْطَلَقْتُ بِكِتَابِهِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ الْكِتَابَ بِشِمَالِهِ وَكَانَ كَمَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَقْرَأُ وَلَا يَكْتُبُ، إِذَا تَكَلَّمْتُ طَأْطَأْتُ رَأْسِي حَتَّى أَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِي، فَطَأْطَأْتُ رَأْسِي فَتَكَلَّمْتُ، فَوَقَعْتُ فِي عَلِيٍّ حَتَّى فَرَغْتُ، ثُمَّ رَفَعْتُ رَأْسِي فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضِبَ غَضَبًا لَمْ أَرَهُ غَضِبَ مِثْلَهُ إِلَّا يَوْمَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ، فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" يَا بُرَيْدَةُ، أَحِبَّ عَلِيًّا فَإِنَّمَا يَفْعَلُ مَا أُمِرَ بِهِ". فَقُمْتُ وَمَا مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبدالله بن بریدہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو الگ الگ لشکروں کا امیر بنا کر بھیجا اور پھر ان دونوں کو اکٹھا ہونے کے حوالے سے یہ فرمایا کہ جب تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ تو علی تم لوگوں کا امیر ہو گا، راوی کہتے ہیں: ان دونوں حضرات نے دائیں اور بائیں حصے کے لشکر کو لیا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس علاقے میں داخل ہوئے اور دور تک گئے، وہاں انہیں قیدی ملے، انہوں نے قیدیوں میں سے ایک کنیز کو حاصل کر لیا، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے شدید بغض رکھتا تھا، راوی کہتے ہیں: ایک شخص سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور یہ بات ذکر کی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خمس میں سے ایک کنیز لے لی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: یہ کیسے ہوا؟ پھر ایک اور شخص آیا، پھر ایک اور شخص آیا، پھر لگاتار اس بارے میں اطلاعات آنے لگیں، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا اور فرمایا: اے بریدہ! تمہیں یہ بات پتہ چل گئی ہے کہ جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کیا ہے، تم میرا یہ مکتوب لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ، پھر سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا، میں وہ مکتوب لے کے گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے اس مکتوب کو لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ شان تھی جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: نہ آپ نے باقاعدہ پڑھنا سیکھا تھا اور نہ لکھنا سیکھا تھا، میری یہ عادت تھی کہ جب میں بات کرتا تھا تو بات پوری ہونے تک اپنے سر کو جھکا کے رکھتا تھا، تو میں نے اپنے سر کو جھکا لیا، اور بات چیت شروع کی، یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کی، یہاں تک کہ میں اس سے فارغ ہوا، پھر میں نے اپنے سر کو اٹھایا تو میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے کے عالم میں ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کے غصے کے عالم میں کبھی نہیں دیکھا تھا، البتہ جنگ قریظہ اور جنگ نضیر کے موقع پر ایسا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور پھر ارشاد فرمایا: اے بریدہ! علی سے محبت رکھو کیونکہ اس نے وہی کیا ہے جس کا اسے حکم دیا گیا (یا جس کی اسے اجازت دی گئی) راوی کہتے ہیں: تو میں اٹھا تو اس وقت میرے نزدیک سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبوب اور کوئی نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ضعیف راوی بھی ہیں جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14734]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں ضعیف راوی بھی ہیں جنہیں ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14734]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14735
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: اشْتَكَى عَلِيًّا النَّاسُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِينَا خَطِيبًا، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَشْكُوا عَلِيًّا ؛ فَوَاللَّهِ إِنَّهُ لَأَخْشَنُ فِي ذَاتِ اللَّهِ أَوْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! علی کی شکایت نہ کرو، اللہ کی قسم! وہ اللہ کی ذات کے بارے میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ کی راہ میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14735]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14735]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11408»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14736
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شَاسٍ الْأَسْلَمِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْحُدَيْبِيَةِ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَلِيٍّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى الْيَمَنِ، فَجَفَانِي فِي سَفَرِي ذَلِكَ، حَتَّى وَجَدْتُ فِي نَفْسِي عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَظْهَرْتُ شِكَايَتَهُ فِي الْمَسْجِدِ، حَتَّى سَمِعَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ ذَاتَ غَدَاةٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا رَآنِي أَمَدَّ لِي عَيْنَيْهِ - يَقُولُ: حَدَّدَ إِلَيَّ النَّظَرَ - حَتَّى إِذَا جَلَسْتُ قَالَ:" يَا عَمْرُو، وَاللَّهِ لَقَدْ آذَيْتَنِي". قُلْتُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ أَذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" بَلَى، مَنْ آذَى عَلِيًّا فَقَدْ آذَانِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ أَخْصَرَ مِنْهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ أَخْصَرَ مِنْهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن شاس اسلمی رضی اللہ عنہ جو صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل رکھتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن جانے کے لئے روانہ ہوا، سفر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ زیادتی کی، مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف اپنے من میں الجھن محسوس ہوئی، جب میں مدینہ منورہ آیا تو میں نے مسجد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے شکایت کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو سن لیا، ایک دن صبح کے وقت میں مسجد میں داخل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا، تو آپ نے مجھ پر نگاہیں مرکوز رکھیں، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ میری طرف تیز نظروں سے دیکھا، جب میں بیٹھ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمرو! اللہ کی قسم! تم نے مجھے اذیت دی ہے، میں نے عرض کی: میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ آپ کو اذیت دوں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جس نے علی کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے اس سے زیادہ مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14736]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (483/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15530، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4635»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14737
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا أَمِيرًا عَلَى الْيَمَنِ وَخَرَجَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُ: عَمْرُو بْنُ شَاسٍ الْأَسْلَمِيُّ، فَرَجَعَ وَهُوَ يَذُمُّ عَلِيًّا وَيَشْكُوهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اخْسَأْ يَا عَمْرُو، هَلْ رَأَيْتَ مِنْ عَلِيٍّ جَوْرًا فِي حُكْمِهِ أَوْ أَثَرَةً فِي قَسْمِهِ؟". قَالَ: اللَّهُمَّ لَا. قَالَ:" فَعَلَامَ تَقُولُ الَّذِي بَلَغَنِي؟". قَالَ: بُغْضَهُ، لَا أَمْلِكُ. قَالَ:فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِجَالٌ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِجَالٌ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا امیر بنا کر بھیجا، ان کے ساتھ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی روانہ ہوا، جس کا نام عمرو بن شاس اسلمی تھا، جب وہ شخص واپس آیا تو وہ شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مذمت کر رہا تھا اور ان کی شکایت کر رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پیغام بھیج کر بلایا اور فرمایا: اے عمرو! تم پرے ہو جاؤ! کیا تم نے علی کو فیصلہ دیتے ہوئے کوئی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا ہے یا تقسیم کرتے ہوئے کوئی ترجیحی سلوک کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس شخص نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی نہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کس بنیاد پر وہ باتیں کہہ رہے ہو جو مجھ تک پہنچی ہیں، اس شخص نے کہا: ان سے بغض رکھنے کی وجہ سے، جس کا میں مالک نہیں ہوں، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ غصے کے اثرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر محسوس ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے، اور جو شخص مجھ سے بغض رکھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھتا ہے، اور جو شخص اس سے محبت رکھتا ہے، وہ مجھ سے محبت رکھتا ہے، اور جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے رجال ہیں جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14737]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے رجال ہیں جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14737]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2559)، أخرجه مسند البزار برقم: 3874»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14738
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ أَنَا وَرَجُلَيْنِ مَعِي، فَنِلْنَا مِنْ عَلِيٍّ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضْبَانَ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ، فَتَعَوَّذْتُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِهِ، فَقَالَ:" مَا لَكَمَ وَمَا لِي؟ مَنْ آذَى عَلِيًّا فَقَدْ آذَانِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَحْمُودِ بْنِ خِدَاشٍ وَقَنَانٍ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَحْمُودِ بْنِ خِدَاشٍ وَقَنَانٍ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا، میں تھا اور میرے ساتھ دو افراد تھے، ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کرنے لگے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ تشریف لائے، آپ غصے کے عالم میں تھے اور آپ کے چہرے سے غصے کا اظہار ہو رہا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غضب سے اللہ کی پناہ مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا میرے ساتھ کیا واسطہ ہے، جس نے علی کو اذیت دی، اس نے مجھے اذیت دی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمود بن خداش اور قنان کا معاملہ مختلف ہے یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14738]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (770)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14739
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ أَنَّهُ أَتَى سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ فَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تَعْرِضُونَ عَلَيَّ سَبَّ عَلِيٍّ بِالْكُوفَةِ، فَهَلْ سَبَبْتَهُ؟ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ، وَالَّذِي نَفْسُ سَعْدٍ بِيَدِهِ، لَقَدْ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي عَلِيٍّ شَيْئًا لَوْ وُضِعَ الْمِنْشَارُ عَلَى مَفْرِقِي مَا سَبَبْتُهُ أَبَدًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوبکر بن خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ کوفہ میں آپ لوگوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے پر مجبور کیا جاتا ہے، تو کیا آپ نے انہیں برا بھلا کہا: ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے۔ اس ذات کی قسم! جس کے قبضے میں سعد کی جان ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر میری مانگ پر آری رکھ دی جائے، تو بھی میں کبھی بھی انہیں برا نہیں کہوں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14739]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14739]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (777)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14740
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ لِي: أَيُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ؟ قُلْتُ: مَعَاذَ اللَّهِ، أَوْ سُبْحَانَ اللَّهِ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا. قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَبَّ عَلِيًّا فَقَدْ سَبَّنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوعبداللہ جدلی بیان کرتے ہیں: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے مجھ سے فرمایا: کیا تم لوگوں کے درمیان اللہ کے رسول کو برا کہا: جاتا ہے؟ میں نے عرض کی: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سبحان اللہ، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا:، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے علی کو برا کہا:، تحقیق اس نے مجھے برا کہا:۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ جدلی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14740]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ جدلی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14740]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (323/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26208، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4674، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5828»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح