الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ فِي قِتَالِهِ وَمَنْ يُقَاتِلُهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جنگ کرنا اور اس شخص کا بیان، جو ان کے ساتھ جنگ کرے گا
حدیث نمبر: 14766
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ انْصَرَفَ إِلَى الطَّائِفِ فَحَاصَرَهَا سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ ثَمَانِ عَشْرَةَ فَلَمْ يَفْتَتِحْهَا، ثُمَّ أَوْغَلَ رَوْحَةً أَوْ غَدْوَةً، ثُمَّ نَزَلَ، ثُمَّ هَجَرَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَأُوصِيكُمْ بِعِتْرَتِي خَيْرًا، وَإِنَّ مَوْعِدَكُمُ الْحَوْضُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَلَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا مِنِّي أَوْ لِنَفْسِي فَلَيَضْرِبَنَّ أَعْنَاقَ مُقَاتِلِيهِمْ وَلَيَسْبِيَنَّ ذَرَارِيَّهُمْ".
قَالَ: فَرَأَى النَّاسُ أَنَّهُ أَبُو بَكْرٍ أَوْ عُمَرُ، وَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ:" هَذَا هُوَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ جَبْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ الْجُوزَجَانِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو اس کے بعد آپ طائف کی طرف چلے گئے، وہاں آپ نے سترہ دن یا شاید اٹھارہ دن تک محاصرہ کیے رکھا، لیکن وہ شہر فتح نہیں ہوا، پھر آپ صبح کے وقت یا شاید شام کے وقت تیزی سے روانہ ہوئے، پھر آپ نے پڑاؤ کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک میں تم لوگوں کا پیشرو ہوؤں گا، اور بے شک میں تمہیں اپنی عترت کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں، تم سے ملنے کی جگہ حوض ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ لوگ (یعنی دشمن) نماز قائم کریں گے اور زکوۃ ادا کریں گے، یا پھر میں ان کی طرف اپنے میں سے ایک شخص کو بھیجوں گا جو ان کے جنگجو لوگوں کی گردنیں اڑا دے گا، اور ان کے بال بچوں کو قیدی بنا لے گا۔“ راوی کہتے ہیں: لوگ یہ سمجھے کہ شاید سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہوں گے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: وہ یہ ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن جبر ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جرجانی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14766]

تخریج الحدیث: «خرجه أبو يعلى فى اله بند (859)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14766 in Urdu