الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
حدیث نمبر: 14853
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: خَرَجَتْ جَارِيَةٌ لِسَعْدٍ - يُقَالُ لَهَا: زِيرَا - وَعَلَيْهَا قَمِيصٌ حَرِيرٌ، فَكَشَفَتْهَا الرِّيحُ، فَشَدَّ عَلَيْهَا عُمَرُ بِالدِّرَّةِ، وَجَاءَ سَعْدٌ لِيَمْنَعَهُ فَتَنَاوَلَهُ بِالدِّرَّةِ، فَذَهَبَ سَعْدٌ يَدْعُو عَلَى عُمَرَ، فَنَاوَلَهُ عُمَرُ الدِّرَّةَ، وَقَالَ: اقْتَصَّ. فَعَفَا عَنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی کنیز نکلی اس کا نام زیرا تھا، اس کنیز کے جسم پر ریشم کی قمیص تھی، ہوا کی وجہ سے اس کی قمیض ہٹ گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے درہ مارا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ انہیں روکنے کے لئے آئے، تو درہ انہیں بھی لگ گیا، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف دعا کرنے لگے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے درہ انہیں پکڑا دیا اور فرمایا: آپ بدلہ لے لیں تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو معاف کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14853]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14853]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (309)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14853 in Urdu