🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14858
عَنْ سَعْدٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسَتَخْبِرُ لَهُ خَبَرَ قَوْمٍ، فَذَهَبْتُ وَأَنَا أَسْعَى حَتَّى صِرْتُ إِلَى الْقَوْمِ، ثُمَّ جِئْتُ وَأَنَا أَمْشِي عَلَى هَيْئَتِي حَتَّى صِرْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَنِي، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" ذَهَبْتَ شَدِيدًا، ثُمَّ جِئْتَ عَلَى هَيْئَتِكَ؟". - أَوْ كَمَا قَالَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَسْعَى، فَيَظُنَّ بِيَ الْقَوْمُ أَنِّي قَدْ فَرَقْتُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ سَعْدًا لَمُجَرِّبٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تاکہ میں دشمن کے بارے میں خبر معلوم کر کے آؤں، میں دوڑتا ہوا گیا یہاں تک کہ لوگوں کے پاس پہنچ گیا پھر جب میں واپس آیا تو عام رفتار سے چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے صورت حال دریافت کی، میں نے آپ کو بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم گئے تھے، تو بھاگ کر گئے تھے، اور جب واپس آئے تو عام رفتار سے آئے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ بات بری لگی کہ میں دوڑ کر آؤں اور دشمن میرے بارے میں یہ گمان کرے کہ شاید یہ بھاگ کر جا رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد ایک تجربہ کار آدمی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2578)، أخرجه مسند البزار برقم: 1105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14858 in Urdu