🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 149
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ؟" قَالَ مُعَاذٌ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَقُّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا" قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا عَبَدُوهُ وَلَمْ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا؟" قَالَ مُعَاذٌ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" حَقُّهُمْ عَلَيْهِ أَنْ يُدْخِلَهُمُ الْجَنَّةَ". قَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا آتِي النَّاسَ فَأُبَشِّرَهُمْ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا، دَعْهُمْ فَلْيَعْمَلُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تجھے نبی اکرم نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا اُن (بندوں) پر یہ حق ہے کہ وہ (بندے) اُسی کی عبادت کریں اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہرائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ جب بندے اُس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں، تو بندوں کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہو گا؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُن (بندوں) کا اُس پر یہ حق ہو گا کہ وہ انہیں جنت میں داخل کر دے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کے پاس جا کر انہیں خوشخبری نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہیں رہنے دو! تاکہ وہ عمل کرتے رہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 18، أخرجه مسند أحمد برقم: 21535، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9806»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 149 in Urdu