الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 148
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَخْلٍ لِبَعْضِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، حَثَا بِكَفَّيْهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ،" وَقَلِيلٌ مَا هُمْ"، ثُمَّ مَشَى سَاعَةً فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ"، ثُمَّ مَشَى سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:"؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى النَّاسِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَحَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ حَدِيثَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"، وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" الْأَكْثَرُونَ هُمُ الْأَقَلُّونَ" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ حَدِيثَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"، وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" الْأَكْثَرُونَ هُمُ الْأَقَلُّونَ" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اہل مدینہ میں سے کسی شخص کے کھجوروں کے باغ میں سے گزر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! (مال و دولت کی) کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح کرے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، آپ نے دونوں ہتھیلیاں ملا کر دائیں اور بائیں طرف اور سامنے کی طرف تین مرتبہ (خرچ کرنے کا اشارہ کیا) اور فرمایا: لیکن ایسے لوگ کم ہیں، پھر آپ کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں جنت کے خزانوں میں سے، ایک خزانہ کی طرف تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ یہ پڑھنا ہے: «لا حول ولا قوة الا بالله ولا ملجا من الله الا اليه» ”اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا، اور اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، صرف اُسی کی ذات جائے پناہ ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو، بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ بندے صرف اُسی کی عبادت کریں، اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہرائیں، جب وہ ایسا کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہو گی کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ترمذی نے اس میں سے صرف «لا حول ولا قوۃ الا باللہ» کے الفاظ نقل کئے ہیں، سیدنا ابوہریرہ کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے یہ روایت نقل کی ہے: ”کثرت والے لوگ، قلت والے ہوں گے“۔
اس روایت کے رجال، ثقہ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 148]
اس روایت کے رجال، ثقہ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 152/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 30، أخرجه مسند أحمد برقم: 8024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20547، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1944، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 5913، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 94، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4130»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 149
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ؟" قَالَ مُعَاذٌ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَقُّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا" قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ إِذَا عَبَدُوهُ وَلَمْ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا؟" قَالَ مُعَاذٌ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" حَقُّهُمْ عَلَيْهِ أَنْ يُدْخِلَهُمُ الْجَنَّةَ". قَالَ مُعَاذٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا آتِي النَّاسَ فَأُبَشِّرَهُمْ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا، دَعْهُمْ فَلْيَعْمَلُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تجھے نبی اکرم نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کا بندوں پر کیا حق ہے؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا اُن (بندوں) پر یہ حق ہے کہ وہ (بندے) اُسی کی عبادت کریں اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہرائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ جب بندے اُس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں، تو بندوں کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہو گا؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُن (بندوں) کا اُس پر یہ حق ہو گا کہ وہ انہیں جنت میں داخل کر دے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کے پاس جا کر انہیں خوشخبری نہ دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہیں رہنے دو! تاکہ وہ عمل کرتے رہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 149]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 149]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 18، أخرجه مسند أحمد برقم: 21535، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9806»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 150
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ، تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا"، ثُمَّ قَالَ:" يَا حُذَيْفَةُ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ - تَعَالَى - إِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" يَغْفِرُ لَهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَسِمَاكُ بْنُ الْوَلِيدِ تَابِعِيٌّ ثِقَةٌ، وَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْ حُذَيْفَةَ أَمْ لَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَسِمَاكُ بْنُ الْوَلِيدِ تَابِعِيٌّ ثِقَةٌ، وَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْ حُذَيْفَةَ أَمْ لَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سواری پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حذیفہ! کیا تم جانتے ہو؟ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ وہ (بندے) اُس کی عبادت کریں اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہرائیں، پھر آپ نے فرمایا: اے حذیفہ! امین نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ کہ جب بندے ایسا کر لیں، تو اُن کا اللہ تعالیٰ پر کیا حق ہو گا؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ وہ اُن کی مغفرت کر دے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، سماک بن ولید نامی راوی، تابعی ہے اور ثقہ ہے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اُس نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، یا نہیں کیا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 150]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، سماک بن ولید نامی راوی، تابعی ہے اور ثقہ ہے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اُس نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، یا نہیں کیا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 150]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 17، أخرجه مسند البزار برقم: 2918»
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 151
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيمَا يَرْوِي عَنْ رَبِّهِ قَالَ:" أَرْبَعُ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ عَلَيَّ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ خَيْرٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الْإِجَابَةُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنَكَ وَبَيْنَ عِبَادِي فَارْضَ لَهُمْ مَا تَرْضَى لِنَفْسِكَ".
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
هَذَا لَفْظُ أَبِي يَعْلَى، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَدْلِيسُ الْحَسَنِ أَيْضًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے (حدیث قدسی میں) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں ہیں، جن میں سے ایک میرے لئے ہے (اے بندے!) ایک تمہارے لئے ہے، ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے، اور ایک تمہارے اور میرے (دوسرے) بندوں کے درمیان ہے، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم میری عبادت کرو اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے جو میرے ذمہ لازم ہے (یعنی جو تمہارے لیے ہے) وہ یہ ہے کہ تم جو بھی بھلائی کرو گے، میں تمہیں اُس کی جزا دوں گا جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے: کہ دعا تمہاری طرف سے ہو گی اور اُسے قبول کرنا میرے ذمہ ہو گا، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو تمہارے اور میرے دوسرے بندوں کے درمیان ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم اُن کے لیے اسی چیز سے راضی رہو، جس چیز سے تم اپنے لیے راضی ہوتے ہو“۔
روایت کے یہ الفاظ امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ ہیں، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت میں حسن نامی راوی کی ”تدلیس“ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 151]
روایت کے یہ الفاظ امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ ہیں، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت میں حسن نامی راوی کی ”تدلیس“ بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2749 أورده المؤلف فى كشف الاستار 19 أورده المؤلف فى المقصد العلي 22، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3297، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 164»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 152
وَعَنْ سَلْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، ثَلَاثَةٌ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، فَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَعَلَيْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْعَطَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ (حدیث قدسی میں) فرماتا ہے: ”اے انسان! تین خصائل ہیں، ایک میرے لیے ہے، ایک تمہارے لئے ہے، اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم میری عبادت کرو، اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم جو بھی عمل کرو گے، میں تمہیں اس کی جزا دوں گا اور اگر میں مغفرت کر دوں، تو میں مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہوں، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو تم پر دعا کرنا لازم ہے، اور اس کو قبول کرنا اور عطا کرنا، میرے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے، جسے کئی حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن وہ ”تدلیس“ کرنے والا ہے اور اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 152]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے، جسے کئی حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن وہ ”تدلیس“ کرنے والا ہے اور اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6137، أخرجه مسند البزار برقم: 2523، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6137»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 153
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَسْتُ بِنَاظِرٍ فِي حَقِّ عَبْدِي حَتَّى يَنْظُرَ عَبْدِي فِي حَقِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالی (حدیث قدسی میں) فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے حق کی طرف، اُس وقت تک نظر (یعنی اس پر اپنا فضل) نہیں کرتا، جب تک میرا بندہ میرے حق کا جائزہ نہیں لیتا (یعنی اسے ادا نہیں کرتا)۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ”سلام طویل“ ہے، جو متروک الحدیث ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جس نے اُسے ثقہ قرار دیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 153]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ”سلام طویل“ ہے، جو متروک الحدیث ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جس نے اُسے ثقہ قرار دیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 540، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12922، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 540»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً