🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ الْوُضُوءِ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ .
عورت کے بچائے ہوئے پانی سے وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1492
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ:" اسْتُرْ عَلَيَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ". فَقُلْتُ: كُنْتَ جُنُبًا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَجَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ: إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ أَكَلْتَ وَأَنْتَ جُنُبٌ، فَقَالَ:" نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ، وَلَا أَقْرَأُ وَلَا أُصَلِّي حَتَّى أَغْتَسِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ. وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا مالک بن عبداللہ غافقی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھایا، پھر آپ نے فرمایا: میرے لئے پردہ کر دو تاکہ میں غسل کر لوں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ جنابت کی حالت میں تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گزارش کی: اس کا یہ کہنا ہے کہ آپ نے جنابت کی حالت میں کھا لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! جب میں وضو کر لوں، تو میں کھا لیتا ہوں، اور پی لیتا ہوں، لیکن میں قرأت اُس وقت تک نہیں کرتا، اور نماز اُس وقت تک نہیں پڑھتا، جب تک میں غسل نہ کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے اور اس میں ایک راوی ایسا ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 570»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1492 in Urdu